Daily Sub News:
2025-04-07@15:40:01 GMT

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

لاہور:ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر کیخلاف بیان قلمبند کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا برضمانت ملزم یاسر خود حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوا۔

فریقین کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کیلئے پیش ہوئے، ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر حتمی دلائل دیئے۔ ڈپٹی پراسیکوٹر نے آمنہ عروج سمیت ملزمان کو سزا کا حکم دینے کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر گنہگار ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

گواہان نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکے سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا اور ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ کل ملزمان کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کریں گے جبکہ عدالت حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کے آخری بیان صفائی قلمبند ہو چکے ہیں، مدعی سمیت مقدمہ کے تمام گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیس میں

پڑھیں:

صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی نو مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی اپیلوں پر سماعت
  • خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان کے بیانات
  • صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • پنجاب پولیس کے اہلکار ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
  • 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • پارکو ریفائنری سے کروڑوں روپے کا تیل چرانے والے چھ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
  • پاک، بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیشرفت
  •  26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور