غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو مہم کے تحت مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا، لاہور،کراچی،اسلام آباد، پشاو،کوئٹہ ملتان، فیصل آباد، سکھر،حیدرآباد ،قصور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ ،نواب شاہ، مٹیاری،ہالا،گولارچی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہروں میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد شریک ہوئے، شرکا نے اسرائیلی کھلی دہشت گردی پر اقوام متحدہ، او آئی سی، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکا نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے.

لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی،شیخ نعیم بادشاہ،تابش قیوم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو خون بہہ رہا ہے، وہ صرف فلسطینیوں کا نہیں، بلکہ پوری امت کا ہے۔

مسلم ممالک فوری طور پر اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کریں،اسلامی ممالک پر مشتمل دفاعی بلاک تشکیل دیا جائے جو نہ صرف فلسطین بلکہ ہر مظلوم مسلم ملک کا محافظ ہو،عالمی سطح پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کی مہم چلائی جائے۔ سیف اللہ قصور ی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو یاد رکھو تمہارے ظلم کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔آج غزہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔اگر اسرائیل کیخلاف کھڑا ہونا چاہتے ہو تو مسلم ممالک کو اپنی صفوں کو اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔اپنی عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنی حکومت کیخلاف کھڑا ہونا کسی صورت ٹھیک نہیں ہے۔ پاکستان کی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے، سب کو کھڑا کریں گے، لوگوں کو شعور،بیداری کی لہر پیدا کریں گے، غزہ کی سسکتی انسانیت کا درد ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔مرکزی مسلم لیگ کا غزہ لہو لہو مہم کے تحت ہفتہ یکجتہی فلسطین مہم کے تحت کل منگل کو بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے،بدھ ،جمعرات کو سیمینار و کانفرنسز،جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہو گا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعوسسندھو و دیگر نے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں ظلم کا جو بازار گرم ہے، وہ انسانی ضمیر، عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، اسرائیل نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں بلکہ انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا ہے،معصوم بچوں کی چیخیں، ماں کی آہیں، اور شہیدوں کے جنازے گواہ ہیں کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست، جو زمین سے نیست و نابود کیے جانے کے قابل ہو چکی ہے،ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب مذمتوں اور قراردادوں کا وقت نہیں ،عملی اقدام اٹھائے جائیں.

کراچی میں مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان،شیر بہادر،شہباز عبدالجبار،اشرف علی، قاضی احمد نورانی،قیس منصور شیخ،صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مہذب نہیں قاتل ریاست ہے۔اقوام متحدہ میں جس ملک کی سب سے زیادہ مذمت کی گئی ہے وہ اسرائیل ہے۔کسی بھی ظالم کا وجود دنیا میں برقرار نہیں رہتا۔اسرائیل اور امریکا اپنے ظلم کی وجہ سے مٹ جائیں گے۔غزہ کے شہریوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی۔کراچی کے تاجروں کو داد دیتا ہوں جنہوں نے آج اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی۔ہم اپنی مارکیٹوں میں جائیں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائیں،غزہ کے قتل عام میں اسرائیل کے مدد گار نہ بنیں۔جس دکان میں اسرائیلی مصنوعات ہوں گی اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

پشاور میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور فلسطینی شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ،خیبرپختونخواجنوبی زون کے صدر یاور آفتاب، صدر پشاور انعام اللہ و دیگر کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ نسل کشی، درندگی اور انسانیت کی تذلیل ہے۔ اسرائیل نے جنگی جرائم کی ہر حد پار کر دی ہے، اور امریکہ اس ظلم کا سب سے بڑا سرپرست ہے،صہیونی ریاست کی خون آشام پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، اسرائیل انسانیت کا چہرہ مسخ کر رہا ہے۔ آج اگر دنیا خاموش رہی، تو کل کوئی محفوظ نہیں رہے گا.

کوئٹہ میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کیشر کا سے صوبائی صدر حافظ محمد امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی محض مردہ جسم بن چکی ہے، جو صرف تعزیتی بیانات تک محدود ہے۔او آئی سی کی خاموشی فلسطینیوں کے خون میں شامل ہو چکی ہے، اب اگر تم نہیں جاگو گے، تو تاریخ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،بلوچستان کے باسی، پاکستانی قوم دل سے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، بہاولنگر ،چیچہ وطنی، حیدرآباد ،پاکپتن،نواب شاہ ،گولارچی و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں سے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماں حافظ عبدالرف، حافظ ابو الحسن، حافظ محمد اشفاق،ابو طارق ، مفتی زبیر ، حافظ عبدالمنان و دیگرنے خطابات میں کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز، غاصب اور قاتل ریاست ہے جو غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ آج غزہ کی گلیوں میں بچوں کی لاشیں ہیں، ماں کی چیخیں ہیں، اور دنیا کا ضمیر بے حس ہو چکا ہے،ہر گرتا ہوا فلسطینی بچہ اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال کر رہا ہے، کیا میرا خون سستا ہے؟،امریکہ، تم اسرائیل کو اسلحہ دیتے ہو، سفارتی تحفظ دیتے ہو، اور پھر انسانی حقوق کی بات کرتے ہو، تم دراصل اس بربریت کے اصل مجرم ہو، تمہاری منافقت اب بینقاب ہو چکی ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گولارچی پریس کلب کے سامنے بھی فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ مرکزی مسلم لیگ کے

پڑھیں:

لاہور، غزہ میں اسرائیلی بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار

مقررین نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام "غزہ میں اسرائیلی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ترکیہ کے ذریعے 35 ہزار ڈالرز بھی بھجوائے، جبکہ غزہ سے اسلام آباد آئے میڈیکل کے طلباء سے ایف ٹی او ہاؤس میں  ملاقات کی اور ان کا عزم و حوصلہ دیکھ کر حیران رہ گئے، ان میں سے اکثر کے والدین، بہن بھائی شہید ہوگئے تھے، بلاشبہ غزہ کے مظلومین امت کا فرض ادا کر رہے ہیں۔

اوریا مقبول جان نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فیاض رانجھا نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے اللہ کی مدد پر بھروسہ کیا اللہ کی نصرت اور تائید نے انہیں ہمیشہ سرخرو کیا، آج بھی امت مسلمہ کا اتحاد اور اللہ کی مدد پر یقین امت کو فتح اور کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد رفیق، منشاء قاضی، ایم اے رف رف، عبدالستار عاصم اور ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء المظہری، ناصر رضوی اور ممتاز راشد لاہوری نے منظوم کلام سنایا۔

سیمینار میں مجدد نعت حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے عبدالمجید منہاس،عارف نوناروی، سلمان خان اور گلفراز احمد سمیت مختلف شعبوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ملتان میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ
  • کراچی: فلسطینوں سے اظہار یکجہتی، کاروباری مراکز بند، تاجر برادری کی ریلیاں
  • کراچی، جامعہ این ای ڈی میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
  • لاہور، غزہ میں اسرائیلی بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار
  • متنازع وقف بل کیخلاف بھارت میں ہنگامے،پولیس تشدد، درجنوں گرفتار یاں
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن 
  • جماعت اسلامی نے 11 اپریل سے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی
  • کشمیری خواتین کیخلاف مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، کشمیر وومن کانفرنس