وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس؛ انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ، اہم فیصلے کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ریلوے انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ساتھ ہی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں ایم ایل ون پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کیلئے ایک سال کا ٹاسک دے دیا گیا، بتایا گیا کہ ایم ایل ون پر سفری دورانیہ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ریسٹرکشنز کے خاتمے سے ٹرینوں کا سفری دورانیہ کم ہو گا۔ مزید کہا گیا کہ ٹریک بحالی کے پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے۔ اس کے علاوہ کیماڑی حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
اجلاس میں کہا گیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر چھ ماہ میں سلیپر تیار کر کے دیں، انتظامیہ دو سال کا پراجیکٹ ایک سال میں کرے ، سال کے آخر تک چار ٹیمپنگ مشینیں قابلِ استعمال بنائی جائیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں تین سال کے منصوبے ایک سال میں مکمل کر کے دکھائے، ریلوے انتظامیہ ان کے ماڈل کی پیروی کرے۔ مال گاڑیوں سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے، لیکج روکی جائے۔
اجلاس میں فریٹ ٹرینوں کی بکنگ آن لائن کر کے انسانی مداخلت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے کہا گیا کہ مسافر ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
میٹا نے نیا انقلابی اے آئی ماڈل لاما 4 ریلیز کر دیا ہ
وزیر ریلوے نے ریلوے کالونیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی لسٹ مانگ لی۔غیر متعلقہ افراد، ریٹائرڈ افسران کی ریلوے ریسٹ ہاؤسز میں رہائش پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ اس کے علاوہ وزیر ریلوے نے تین ماہ میں ٹرینوں کی باقاعدگی 90 سے 95 فیصد تک لانے کا ٹاسک دے دیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ٹرینوں کی باقاعدگی خود مانیٹر کروں گا، منسٹر سمیت کسی شخص کیلیے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے، تمام ڈی ایسز کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا ۔
میٹرک امتحانات؛ واٹس ایپ استعمال کرنیوالے سٹوڈنٹس ہوشیار! اہم فیصلہ ہوگیا
وزیر ریلوے نے کہا کہ کارکردگی کے جائزہ کیلئے سٹاف کے بغیر دفاتر اور اسٹیشنز کا وزٹ کروں گا ۔
اجلاس میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ایلی ویٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ، بتایا گیا کہ راولپنڈی اسٹیشن سے ابتداء کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صوبے کے عوام کی رسائی دور دراز علاقوں تک چاہتی ہیں، انہوں نے برانچ لائنوں کی بحالی کیلیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لاہور میں 236 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی
اجلاس میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پنجاب اور سندھ سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بتایا گیا کہ دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آپریشن کیے جائیں گے۔
وزیر ریلوے نے کمرشل پوٹینشل کی حامل ریلوے زمینوں کا بریک اپ مانگ لیا، ساتھ ہی تمام ڈویژنز کو، لِیز کی گئی زمینوں کی تفصیل جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے نے اجلاس میں ٹرینوں کی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں خواتین کے وراثتی حق میں رکاوٹوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔ اسپیکر ایازصادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا 12 نکات پر مشتمل ہوگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سوسائٹیز رجسٹریشن ترامیمی آرڈرز میں توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق خواتین کے وراثتی حق میں رکاٹوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ایکٹ میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی۔ نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس 2023،24 کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ سابق فاٹا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق حصہ نہ ملنے بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔