خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان کے بیانات
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر ملزمان کے خلاف اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی اس موقع پر آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ برضمانت ملزم یاسر بھی خود حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوا مقدمے کے فریقین کے وکلاء نے حتمی بحث کے لیے عدالت میں دلائل دیے ڈپٹی پراسیکوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر اپنے حتمی دلائل دیے اور ملزمان کی سزا کی استدعا کی تفتیشی افسر نے بھی کہا کہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان گنہگار ہیں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے گواہان نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے اپنے فلیٹ پر بلایا تھا اور پھر آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے اور اس دن ملزمان کے وکلاء مقدمے پر حتمی بحث کریں گے اس کے بعد عدالت حتمی فیصلہ سنائے گی واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کے آخری بیان صفائی قلمبند ہو چکے ہیں مقدمے کے تمام گواہان کی شہادتیں بھی ریکارڈ ہو چکی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج اور عدالت میں نے کیس
پڑھیں:
پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
پاکستان4 سالہ مدت کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔
پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔
پاکستان کو 2026 سے 2029 تک چار سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان یو این مشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔