2025-02-22@15:01:51 GMT
تلاش کی گنتی: 163
«کروائی جاتی»:

ججزکے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا بھی سپریم کورٹ سے رجوع، جسٹس ڈوگر کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 3/184 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلوں کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر کسی جج کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر...
قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی سے متعلق دوبارہ درخواستیں دائرکردی گئیں، درخواست مفتی نورالبصر ایڈووکیٹ نے ملک سلمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریقین نے ہائیکورٹ کے سنیئر پیونی ججز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کو قائمقام چیف جسٹس تعینات کیا، جونیئر جج کی بطور قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 2اے، 3,4,5,8،8,9,10A کی خلاف ہیں، قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 11,14,24,25,27,35,37,227 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں صدر پاکستان، وزیراعظم، چیف جسٹس، جوڈیشل کمیشن، قائمقام چیف جسٹس، پارلیمانی کمیٹی، وفاقی وزارت قانون، صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کا اقدام آزاد عدلیہ کی ساکھ پر حملہ...
گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، نقدی اور جعلی نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی جبکہ مذکور کار جس کا رجسٹریشن نمبر...
خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دوروں اور پکنک پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بچوں کو مطالعاتی دوروں اور دیگر ٹورز پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عمل کریں۔
راولپنڈی( نیوز ڈیسک)صوبائی صدر پی ٹی آئی جنیداکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عوام کے متخب نمائندوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ عوامی نمائندوں ،پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہم جیلوں اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس حکومت کو فارم 47کے تحت مسلط کیا گیا۔ ہمارے ایم این ایز ،ایم پی ایز کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ سوچ اور نظریےکو قید...
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)چیمپئنزٹرافی کا ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ جس کیلئے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوچکی ہے۔ تاہم اب اماراتی حکومت پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل توڑ رہی ہے۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ جن شہریوں کے پاس پاک بھارت میچ کے ٹکٹس موجود ہیں۔ ان کی بھی ویزا درخواستیں مسترد کی جارہی ہے۔ اماراتی حکومت نہ صرف پاکستانی شہریوں کے بلکہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کررہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے ایک پی سی بی عہدیدار کے حوالے...
کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے سسر جاں بحق جبکہ داماد زخمی ہوگیا۔ پولیس واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ کورنگی سیکٹر 51 سی میں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جس میں 55 سالہ متین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ 27 سالہ کامران زخمی ہوگیا جو کہ مقتول کا داماد ہے۔ زخمی داماد نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اپنے سسر متین کے ہمراہ آر او پلانٹ کی صفائی کرا رہے تھے اور سڑک پر کھڑے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...

کرپشن معاشی،معاشی ،مہنگائی ‘ندتمیزی تبدیلی کی ‘‘سوغاتیں : نواز شریف : میرے پاس مخالفین کے اے سی بند کرانے کا وقت نہیں : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاولنگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کے چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا اور سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں...
جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویربناکر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا وزیر اعلی سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کےدہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا، جس میں متعدد اموات ہوئیں۔اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان پر ٹی...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بطور میرواعظ جس کے فرائض میں دینی، ملی اور سیاسی ذمہ داریاں شامل ہیں اپنی استطاعت کے مطابق انہیں نبھانے کی کوشش کی ہے اور مسائل کے حل کیلئے پُرامن بات چیت کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جنہیں حکام نے ایک بار پھر اپنی رہائشگاہ میں نظربند کر کے ان کی منصبی اور مذہبی سرگرمیوں پر قدغن عائد کی ہے، نے کہا ہے کہ یہ بات قابلِ مذمت ہے کہ مجھے بار بار جمعہ کے دن جامع مسجد جانے سے روکا جا رہا ہے۔ کل شبِ برات کے بابرکت موقع پر نہ صرف مجھے گھر میں نظربند کیا گیا بلکہ جامع مسجد کو...
سابق وزیر اعظم نواز شریف آج کل جاتی امرا میں ہی اپنی مصروفیت جاری رکھے ہوئے ہیں ،اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں ہوں یا پارٹی میٹنگز، نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام پذیر ہیں۔ پاکستان کے2 روزہ دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان اپنا دورہ مکمل کر کے واپس جاچکے ہیں، جس کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ میاں نواز شریف ترک صدر سے ملنے اسلام آباد کیوں نہیں گئے۔ یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا کے دو ٹریکٹر خراب، نواز شریف نے انکوائری کمیٹی بنادی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردنواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ،گذشتہ روزبھی 140سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر محمد علیم سے 2لاکھ 23ہزار روپے‘ فون‘ قیمتی دستاویزات‘ ربانی کالونی کے غلام دستگیر سے نقدی‘ فون‘ 275 ج ب کے ریاست علی سے موٹرسائیکل‘ 250 رب کے علی رضا سے 23ہزار روپے‘ فون‘ سہگل سٹی کے اسد شبیر کا گھر لوٹ لیا‘ 232 رب کی فتح بی بی سے جھپٹا مار کر پرس‘ منصور ملنگی روڈ پر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیان پر عدالت نے درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں بیان دیا کہ معمول کے مطابق ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں، فیملی کے بعد علی امین گنڈاپور کی ہی ملاقاتیں کروائی گئیں اور تین ملاقاتیں ہوئیں۔ اڈیالہ جیل حکام نے مزید بتایا کہ فوکل پرسن کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رخصتی کے وقت کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی جذباتی پرفارمنس اور تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا گانا گا کر لمحے مزید یادگار بنائے اور دلہن ماورا حسین کو رخصت کیا۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رخصتی کی...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن ایک سماعت پر 9 مئی کے 2 مقدمات میں اے ٹی سی لاہور میں پیش نہ ہوسکیں، اے ٹی سی لاہور نے پی ٹی آئی کارکن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہو رہائیکورٹ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔...

چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ
چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے متعلقہ سمندری علاقوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے متعلقہ سمندری علاقوں میں ہائیڈرو میٹرولوجیکل آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چین کے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ تاحال ، بوائے نے اپنے اصل اسٹیشن پر اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ سائنسی مشاہدے کی حقیقی ضروریات کے مطابق ، چین کے متعلقہ اداروں نے...
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کل پنجاب کے مختلف ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اب تک تقریباً 15 کے قریب اضلاع کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ میاں نواز شریف ہر ضلع کے ایم پی اے سے مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک اور پنجاب حکومت کی طرف سے شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بلدیاتی الیکشنز کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ جلد پنجاب اسمبلی سے...

کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آٹھ ججز کی تعیناتی کے معاملے پر ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں کل کا اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک اجلاس موخر کیا جائے جبکہ سپریم کورٹ کے چار ججز بھی اجلاس موخر کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ مزید پڑھیں؛ ریگولر بینچز میں آئینی و قانونی تشریح کیسز کی سماعت آئین و ضابطہ کی خلاف ورزی ہے، جسٹس مظہر خط میں لکھا ہے کہ ججز کی ٹرانسفر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2025ء ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی باضابطہ طور پر تحلیل ہو یا نہ ہو، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب غیر فعال اور غیر مؤثر ہے کیوں کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی مسترد کرچکی ہ، پی ٹی آئی اب پرتشدد احتجاج کی اپنی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر...
اسلام آباد +واشنگٹن (نمائندہ خصوصی +این این آئی) امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس اور ٹرانس نیشنل سٹریٹجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ...
٭حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں ٭مخالفین کوطاقت سے سیاسی میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں، گفتگو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں،عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ۔۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبوں میں...
سنا ہے کہ دنیا ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے مگر اس پر یقین نہیں آتا۔ نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، ہر روز لگتا ہے کہ کل کی ایجادات اور دریافتیں پرانی ہو گئیں ۔ سائنس کی حیرت انگیز ایجادات کے باعث انسان نے اس دنیا کے بعد نت نئی دنیائیں تسخیر کرنا شروع کر دی ہیں، ستاروں پرکمند ڈال دی ہے، چاند کو مسخر کر لیا ہے اور اب سورج تک پہنچنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پہیہ جو کہ ایجادات کی ماں ہے، اس کے بعد ایجادات کا سلسلہ رکا نہیں۔ ٹیلی فون، ٹیلی وژن، کمپیوٹرز اور اب اسمارٹ فون اور سیٹلائیٹ نے دنیا کو بالکل بدل دیا ہے۔ اگر کچھ نہیں بدل...
اپنے ایک جاری بیان میں لبنان کے صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ ہمارا مورگن اورٹیگاس کے خیالات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ان کا اپنا زاویہ نگاہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" سے نائب امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ امور "مورگن اورٹیگاس" نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نجیب میقاتی نے کہا کہ امریکہ رواں مہینے کی 18 تاریخ تک جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلاء کو مکمل کروائے۔ اسرائیل کو ہمارے علاقوں اور دیہاتوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے سے روکے۔ نیز اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد اور بلیو بارڈر لائن پر بحران کو حل کروائے۔ نجیب میقاتی نے کہا کہ بین الاقوامی فیصلوں پر عمل درآمد کا عزم خطے اور خاص طور...
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت بارہ فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔
اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی، مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی، ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ مظفرآباد، دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ، ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان، سینئر صحافی سید آفاق شاہ، شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، سلیم اعوان، سید احسن کاظمی، سکندر حبیب میر، منیب قریشی، نعیم عباسی، سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں سردار شاہ رخ ارباب...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
واشنگٹن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔ بلاول بھٹو نے دعائیہ ناشتے سے...
پاکستان، امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران...
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے گزشتہ روز ہوئی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے. جس کے تحت آئندہ دو ماہ میں دس نئے وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزراء میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا. تاکہ اس خطے کو زیادہ نمائندگی دی جا سکے۔ نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جن میں ممکنہ وزراء کے نام شارٹ لسٹ کیے جا...
WASHINGTION: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اٹھنے والے سوالات پر کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں امریکی فوج کی تعینات کا عزم ظاہر نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوویٹ نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ قبضے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اٹھائے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے غزہ میں فوج کی تعیناتی کا وعدہ نہیں کیا۔ صحافیوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولین لیو ویٹ سے بارہا سوال کیا گیا کہ آیا امریکی فوجی جنگ زدہ غزہ میں حماس کے خلاف تعینات کردی جائے گی تاہم ترجمان نے جواب دیا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی شعبے میں حل نہ ہونے والے مسائل پر سندھ حکومت پر تنقید کرنے والی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو سے باضابطہ طور پر خود کو الگ کرلیا ہے۔آباد کے سدرن ریجن کے چیئرمین احمد اویس تھانوی نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص اپنی شناخت چھپاتے ہوئے سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کی تعمیرات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی پر مذمت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ احمد اویس تھانوی نے واضح کیا کہ آباد کا اس وڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ آرا آبادکے موقف کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔احمد اویس تھانوی نے کہا کہ آباد اپنے رکن بلڈرز کے تحفظات کو...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 31مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی، عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 فروری کے لاہور میں جلسے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دارخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا...
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست...
پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور...
وزارت داخلہ نے سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ جندید اکبر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، صوابی احتجاج سے متعلق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ایک الگ ملاقات ہوگی، انہیں آج کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر پہلے ہی بہت ذمہ داریاں ہیں،...
ویب ڈیسک: اُستاد کی ریٹائرمنٹ پر طلبا کا جذباتی خراجِ تحسین، انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاکپتن میں ایک سکول ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر طلبا نے انوکھے انداز میں انہیں الوداع کہا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، طلبا نے کتابوں کے سائے میں اپنے استاد اسداللّہ کو رخصت کیا، جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ اسداللّہ نے 32 سال تک تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور کالونی ایریا سکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دیتے رہے تھے، ان کی محنت اور لگن کے باعث طلبا ان سے بےحد محبت کرتے تھے، جس کا اظہار ان کی الوداعی تقریب میں والہانہ انداز میں کیا گیا۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر...
اسلام آباد( آن لائن)حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکج تیار کرلیا۔وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹرکی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے کل 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ کی 19 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چھ فروری کو کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں، تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقریروں کا اشتہار دیا تھا، خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی مگر تحریک انصاف نے فروری 2024ء میں اقتدار میں آکر نگران حکومت کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھا، کے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہونے کا کوئی مثبت اشارہ سامنے نہ آسکا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شرکت کیلئے نہ پہنچے اور جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سرگرمی سامنے نہ آئی جس سے مذاکراتی عمل کے شروع ہونے کا عندیہ ملتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کئے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ پی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگرمیں کٹی پہاڑی قبرستان کے قریب نجی کلینک میں لنگڑے ڈاکوؤں نے واردات کی۔ کلینک میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں عروج پر ہیں ، اب ہٹے کٹے ملزمان کے بعد لولے لنگڑے بھی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون منصور نگر میں 2 ملزمان نے کلینک میں لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کلینک کے اندر داخل ہوئے، ایک ملزم نے لنگڑے ساتھی کو پستول تھمایا اور خود لوٹ مار کرنے لگا۔ فوٹیج میں لنگڑانے والے ملزم کو دیوار کا سہارا لے کر کھڑا...
صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے،صدر،وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
فپواسا سندھ کے رہنماؤں پروفیسر ناگ راج اور دیگر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے بیوروکریٹ وائس چانسلر کی بل کی منظوری کا نوٹس لیں اور اس بل کو واپس کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے تحت آج بعد نماز جمعہ سندھ اسمبلی کے سامنے صوبے کی مختلف سرکاری جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اردو سندھی اور انگریزی زبان میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بیوروکریٹ وائس چانسلر نامنظور، کنٹریکٹ بھرتی نامنظور اور تعلیم دشمن ترمیمی بل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے...

پشاور ہائیکورٹ ؛ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس ،جواب طلب
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواستگزار کی پروموشن روکنے کیلئے ان کیخلاف انکوائری کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے جواب طلب کریں،درخواستگزار نے کہاکہ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کیا جائے،جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ انکوائری شروع کی ہے ابھی تو نہیں روک سکتے،عدالت نے کہاکہ درخواستگزار کیخلاف کوئی امتیازی سلوک...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف آج کل جاتی امرا میں مصروف دن گزارتے ہیں۔ ہر اتوار کو ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوتی ہے، جس میں حکومتی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ جاتی امرا میں ہونے والی اہم میٹنگز میں مریم نواز بھی موجود ہوتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے بڑے بھائی سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچتے ہیں، آج کل حسن نواز بھی رائیونڈ میں موجود ہیں، اور وہ مختلف امور میں اپنے والد کا ساتھ دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کب کریں گے؟ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کو...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ 6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
اسلام آباد/لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ کے عرصے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50اربروپے کا اضافہ ڈپازٹ اکاؤنٹ ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے بتائیں گے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرےدروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کا معاملے پرسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے حکومتی ترامیم کی تجاویز کی منظوری دے دی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار اور شہناز وزیر علی کی خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سکندر شورو نے کی۔قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل دوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی اور کمیٹی کے رکن صابر قائمخانی میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بل کی بھرپور مخالفت کی ہے۔قائمہ کمیٹی میں حکومتی اکثریت کے باعث ترامیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔سندھ حکومت صوبے میں اکیڈمیا کو تباھ...
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، اس میٹنگ کو آگے رکھنے کا کوئی مقصد نہیں بنتا، اس لیے آج کی میٹنگ ملتوی کررہے ہیں لیکن میرے دروازے کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر آج مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی،...
کراچی: سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر سکندر شورو کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار ، جمیل احمد سومرو، صابر قائم خانی، محمد فاروق، محمد ریحان، ماروی فصیح، شازیہ کریم، شوکت شیراز، عروبہ راشد ربانی، ملیحہ منظور، یوسف بلوچ، روما مشتاق مٹو اور سیکرٹری یویورسٹیز نے شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی نے سندھ کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کے معاملے پر قائمہ کمیٹی نے حکومتی ترامیم کی تجاویز کی منظوری دیدی ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یونیورسٹیز ترمیمی بل دوبارہ اسمبلی میں پیش...
مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کیخلاف ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے، پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی...
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر آج طے شدہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا ہے تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ آج 7 دن پورے ہوئے، ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے۔ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ...
ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، تحلیل نہیں کر رہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ تک تحریک انصاف کے رہنمائوں کا انتظار کیا، ان کو پیغام بھی بھیجا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں آیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، آج کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے لیکن میرے درواز کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں دونوں طرف سے مذاکرات کیے جائیں۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو لاہور پولیس کی ڈولفن فورس نے گرفتار لیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خواجہ سرا نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ 561/25 درج ہے، ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کیے گئے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا۔ ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزم عامر عرف تتلی...
گزشتہ کئی دن سے سندھ کی سرکاری جامعات خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بیشتر جامعات میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ تعلیمی اور تدریسی عمل معطل ہے۔ حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ سندھ کابینہ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم سندھ کی جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتی کے رائج طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق ہیں۔ تجویز ہوا ہے کہ گریڈ اکیس یا بائیس کا کوئی بھی سرکاری افسر، جو چار سالہ انتظامی تجربے کا حامل ہو، سرکاری جامعہ میں وائس چانسلر کے عہدے کیلئے درخواست دینے کا اہل ہو گا۔ایسے امیدوار کیلئے...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات ختم کرنا کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کےلیے حیران کن تھا۔ اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کی گنجائش ختم ہوگئی، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’ایبسولیٹلی ناٹ‘ کے الفاظ استعمال کیے۔ 7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہراب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں...
لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو رانجی ٹرافی میں 17 سالہ کھلاڑی ایوش مہاترے (جنہوں نے گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کی تھی) کی جگہ کھیلنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایوش مہاترے نے رواں سیزن میں 40.09 کے اوسط سے 6 میچز مین 441 رنز اسکور کر کے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن بھارت کے اسٹار بیٹرز کی رانجی میں واپسی کے بعد ان کو بینچ پر بیٹھنا پڑا ہے۔ ممبئی کی ٹیم میں واپسی پر فیل ہونے کے بعد روہت شرما کو نوجوان کھلاڑی کی حق تلفی پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ لیکن ایوش اپنے رول ماڈل کے متعلق اچھے الفاظ ہی ادا کر رہے ہیں۔ ایوش نے انسٹاگرام پر روہت شرما...
خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی و ایمونٹی پلاٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد خان کی زیر نگرانی مختار کار لطیف آباد علی شیر نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ہمراہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے پلاٹ پر قبضہ کی جگہ واگزار کروا لیا ہے جبکہ خیراتی اسپتال کے پلاٹ سے دیگر پلاٹ سے قبضہ بھی شیڈول پروگرام کے تحت خالی کرائے جائیں گے۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں سید فہیم الدین، وہاب الدین نوری، وہاب الدین، محمد بخش چانڈیو، محمد حسین بھٹی، عمران بٹ، محمد شاہد شیخ، بلال چانڈیو، جعفر نوہانی، زاہد پرویز خان، راحیل لطیف و دیگر نے...

پولیس کی بھتہ خوری اور ہراسانی ختم نہ ہوئی تو واپس جانے پر مجبور ہونگے، چینی سرمایہ کارعدالت پہنچ گئے
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری سے ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ لاہور یا اپنے وطن چین واپس جانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ایئرپورٹ سے رہائش تک رشوت طلب کی جاتی ہے اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ رہائش گاہ پر سیکورٹی کے نام پر نقل و حرکت محدود کر دی جاتی ہے اور کاروباری میٹنگز منعقد کرنا...
عرفان صدیقی— فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی نہ مذاکرات ختم کرنے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے، پی ٹی آئی 28 جنوری کو آئے اور حکومت کا جواب سنے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف اب کسی مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہو گی۔ پارلیمنٹ کا...
پی ٹی آئی 28 جنوری کو آئے اور حکومت کا جواب سنے: WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی نہ مذاکرات ختم کرنے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے، پی ٹی آئی 28 جنوری کو آئے اور حکومت کا جواب سنے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر...
بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاورسلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کردیا گیا ہے۔ہائی پاورسلیکشن بورڈ گریڈ اکیس اور بائیس میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔خواجہ آصف اور بلاول زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے، وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات مزید :
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کی ہدایت کردی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے) عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سیاسی راہنماﺅں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کی عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشری بی بی اب سزا...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینئر سیاستدان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نمائشی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں پولرائزبہت بڑھ چکی ہے، اقتدارحاصل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے حالات خراب کر دیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پہلے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ پھر اقتدار میں بیٹھ گئے۔
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب قانون سمجھ نہیں آتا تو رات دوبارہ پڑھ لیا کریں، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ جوائنٹ سیکرٹریز آکر بتائیں 7سال میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ میٹنگ بہت اچھی رہی اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ آج بھی ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں بڑی سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔ سات ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم ان شاء اللہ ان کو جواب...
اسلام آ باد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا باقاعدہ جواب تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین حکومتی سب کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس کل بھی ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوا جس میں نائب...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لے کر جواب تیار کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا باقاعدہ جواب تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین حکومتی سب کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس کل بھی ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی...
حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نےاگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے حکومتی کمیٹی کوجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی ہے، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوراٹارنی جنرل نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوبریفنگ دی ہےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی اجلاس میں موجود اراکیں نے مخالفت کر دی ہے حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔ اجلاس کے بعد مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارا اجلاس کل اور اگلے دن بھی جاری رہےگا،جب ہمارا کام مکمل ہوجائےگا تو اپ کو پتہ چل جائےگا،آج ساتوں جماعتیں جو تھیں ان کے نمائندے اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی اب 6 ماہ کی نہیں صرف دو تین ماہ کی بات ہے،کچھ معلومات اور کچھ مشاہدات کی بنیاد پر یہ میرا تجزیہ ہے رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی اور امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسا نہیں کرے گی، عمران خان اور اسیران کی رہائی سیاسی تحریک کے نتیجہ میں ہوگی،عمران خان آئین قانون اور عوام کے ذریعے باعزت بری ہوں گے. انہوں نے کہاکہ میرے مسکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جس عمران خان کے نام پر کاٹا لگایا گیااسی کی بنائی مذاکراتی...

ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملہ ،وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی کو 7سال بعد بھی کہیں تعینات نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہونے پر برہم ہو گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ حکام پر برہم ہو گئے۔ پاکستانیوں کو اردو کتنی سمجھ آتی ہے ؟ ویڈیو دیکھ کر سمجھ نہ آئے ہنسیں یا روئیں عدالت نے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریزکو اگلے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چوری وڈکیتی کی وار داتیں،تھانہ ہوسڑی کی حدود میں اللہ والا چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے چھینکر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ پنیاری کی حدود پرانے کمیلے کے ریائشی یاسین قریشی کے گھر کا تالا توڑ کر چور بیٹری،کیش،پرائز بونڈ چوری کر کے لے گئے۔
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، جس سے مذاکرات پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کمیٹی کے لئے جواب تیارکرلیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو پر، کورکمانڈر کے گھر...