چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کر کے آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے، چیئرمین سینیٹ کو ارکان سینیٹ کے نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامعنی مشاورت کے احکامات جاری کرے اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے کو غیرقانونی قرار دے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر اور کی تعیناتی میں تاخیر درخواست دائر قومی اسمبلی
پڑھیں:
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، قومی پرچم بھی لہرایا گیا
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستانی ناظم الامور نے یوم پاکستان پر اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ تاریخی قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا راستہ متعین کیا، بانیان پاکستان نے ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا جو انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی ہو۔
تقریب میں سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا،
سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان سے اب تک پاکستانیوں اور عوام نے ہر محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری بہادر مسلح افواج داخلی و خارجی خطرات کے خلاف ڈھال ہیں، پاکستان پُرامن بقائے باہمی اور اجتماعی فلاح کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے، کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید پاکستان کے سفارتکاری اور بات چیت سے مسائل کے حل کے عزم کی تصدیق ہے۔
سعد احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کےلیے تعمیری روش ناگزیر ہے، ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ خطے کیلئے روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو سکتا، جموں و کشمیر کے تنازع کا حل یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے۔