آنجہانی والد کی بیٹے کی شادی میں شرکت، اے آئی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مرے ہوئے باپ کی بیٹے کی شادی میں شرکت کی ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا۔
بھارت میں ایک انوکھی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دلہا کے آنجہانی والد کو شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا، یہ جذباتی لمحہ دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے اور کئی افراد آبدیدہ ہو گئے۔
یہ منظر درحقیقت مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے دلہے کے والد حقیقت میں شادی کی تقریب میں موجود تھے، حالانکہ وہ کافی عرصہ قبل انتقال کر چکے تھے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ آنجہانی والد آسمان سے زمین پر اتر رہے ہیں، اپنے بیٹے، بیوی اور خاندان کے دیگر افراد سے مل رہے ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اور کچھ وقت گزارنے کے بعد واپس آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔
دلہا نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال اس لیے کیا تاکہ وہ اپنے والد کی عدم موجودگی کا احساس کم کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد میری شادی دیکھنے کے لیے دنیا میں نہیں تھے، لیکن میں نے ہمیشہ یہ خواب دیکھا تھا کہ وہ اس موقع پر میرے ساتھ ہوں، مصنوعی ذہانت کی مدد سے میں نے یہ خواب حقیقت میں بدل دیا، یہ میری زندگی کے سب سے جذباتی لمحات میں سے ایک تھا۔
یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لاکھوں افراد نے اسے شیئر کیا، بہت سے لوگوں نے اس ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کو سراہا، جبکہ کچھ افراد نے اس کے جذباتی اثرات پر حیرانی کا اظہار کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روسی انفلوئنسر مرسڈیز سمیت قبر میں زندہ دفن؛ ویڈیو وائرل
روسی انفلوئنسر ایوگینی چیبوٹاریو کو مرسڈیز کار سمیت قبر میں دفن کردیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں، لیکن روسی انفلوئنسر نے حال ہی میں ایک ایسا خطرناک اسٹنٹ کیا کہ دنیا بھر کے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
ایوگینی چیبوٹاریو نے اپنی مرسڈیز گاڑی سمیت خود کو قبر میں دفن کروا دیا۔ ان کی اس حرکت کی ویڈیو نے اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوگینی ایک کھودی ہوئی قبر میں اپنی مرسڈیز گاڑی لے کر داخل ہوتا ہے۔ وہ باہر آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھا رہتا ہے، جب کہ اس کے ساتھی گاڑی پر مٹی ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک جے سی بی ایکسکیویٹر کی مدد سے گاڑی کو مکمل طور پر زمین کے نیچے دفن کر دیا جاتا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سارے منظر کے دوران ایوگینی بالکل پرسکون رہتا ہے، اور کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے۔ وہ ایک بوتل بھی دکھاتا ہے، شاید یہ تجربے کے دوران اپنا وقت گزارنے کے لیے ساتھ لایا تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ اور حیرت کا طوفان برپا کرنے کےلیے کافی تھی۔ بہت سے صارفین نے اسے انتہائی بے وقوفانہ اور خطرناک حرکت قرار دیا۔ کچھ نے یہ سوال اٹھایا کہ آخر وہ زمین کے نیچے کیسے سانس لے رہا تھا؟ جب کہ کئی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ اسٹنٹ کسی بھی لمحے جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔
https://www.instagram.com/chebotarev_evgeny/ایوگینی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شہرت پانے کےلیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ تاہم، اس تازہ ترین حرکت نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ کیا محض شہرت کی خاطر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنا عقلمندی ہے؟
یہ واقعہ سوشل میڈیا کے موجودہ رجحانات پر بھی سوال اٹھاتا ہے، جہاں لوگ فالوورز اور ویوز کے لیے انتہائی حدوں تک جانے کو تیار ہیں۔ اس طرح کے واقعات نہ صرف خود انفلوئنسرز کے لیے بلکہ ان کے مداحوں، خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، جو ایسے رویوں کو دیکھ کر متاثر ہو جاتے ہیں۔
اب تک ایوگینی چیبوٹاریو کے خلاف کسی قانونی کارروائی کی اطلاعات نہیں آئیں، لیکن اس واقعے نے سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر ضرور غور و فکر کی دعوت دی ہے۔