قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔
عدالتِ عالیہ میں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی صرف کابینہ ہی کر سکتی ہے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات، طریقہ کار کے.
سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلئیر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلیئیرکرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے افاق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے درخواست 14 اپریل کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے۔ درخواست پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔