چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ  کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر  کر دی ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی  ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے، چیئرمین سینیٹ کو ارکان سینیٹ کے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت دے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامعنی مشاورت کے احکامات جاری کرے اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے کو غیرقانونی قرار دے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر اور قومی اسمبلی

پڑھیں:

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ عدالت نے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کرلی

ویب ڈیسک: سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے بابر اعوان سے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس ہوا تھا کچھ جوابات آگئے ہیں، دو فریقین جیل سپرٹنڈنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کا جواب تاحال نہیں آیا۔

جعلی پاسپورٹس اور ویزے بنانے والے منظم نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی سینیٹ کا اجلاس تو نہیں ہے نا؟

بابر اعوان نے بتایا کہ نہیں اجلاس تو نہیں لیکن سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جس کمیٹی کا اجلاس ہے اس نے بھی کہا کہ پیش کریں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے بعد کی تاریخ رکھ دیتے ہیں تب تک آپ آئندہ سینیٹ اجلاس کی تاریخ پتہ کر لیں۔

عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

گوجرانوالہ سے 4 انسانی سمگلرز گرفتار

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • چیف الیکشن کمشنر اور 2 کمیشن ممبران کی تعیناتی بارے درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست دائر
  • الیکشن کمیشن کا جمشید دستی کیخلاف اسپیکر ریفرنس پرکارروائی چلانے کا فیصلہ
  • پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا
  • اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ عدالت نے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کرلی
  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، قومی پرچم بھی لہرایا گیا
  • کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار