راولپنڈی:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری کی اور وہاں مقامی عوام کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے روایتی پاکستانی کھابوں کا لطف اٹھایا، جن میں مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان شامل تھے۔

گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں موجودگی پر راولپنڈی کے مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر راولپنڈی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور عید کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں: ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری کیلیے آگے بڑھنا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں جا کر لوگوں کے درمیان بیٹھنا پسند کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہماری سیاست کا مقصد ہمیشہ عوام کے ساتھ رہنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کا کردار صرف گورنر ہاؤس تک محدود نہیں ہے۔ میں ہر ضلع میں جا کر عوام کے مسائل سنوں گا اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان گورنر پنجاب

پڑھیں:

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی حیدرآباد آمد، آئی ٹی کورسز، یونیورسٹی اور فلاحی منصوبوں کے اعلانات

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے تمام ٹاؤنز کا دورہ کیا جہاں عوام نے بھرپور محبت کا اظہار کیا، تاہم حیدرآباد میں عوام نے جس طرح استقبال کیا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر گورنر ہاؤس حیدرآباد میں ہوتا تو اس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہتے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے بعد بہت جلد حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر کسی سرکاری فنڈ کے اب تک 10 لاکھ راشن بیگز عوام میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے متاثرین کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں، اور 12 ہزار لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ دو ماہ کے اندر حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے فری اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ انہوں نے ڈمپر حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حادثے میں میاں بیوی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، علیمہ خان
  • 1000 مفت ٹریکٹرز کن کن لوگوں کو مل رہے ہیں؟جانیں
  • گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی حیدرآباد آمد، آئی ٹی کورسز، یونیورسٹی اور فلاحی منصوبوں کے اعلانات
  • کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کیلئے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو بلا لیں: گورنر سندھ
  • افطاری اور سحری سے نہیں کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں، میئر کراچی
  • مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل
  • پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ، شہریوں نے پنکھے اور اے سی چلانا شروع کر دیے
  • لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں: گورنر سندھ کا میئر کراچی کو جواب
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا