محمد اورنگزیب بی ایف اے کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ چین میں بوآؤ فورم برائے ایشیا فورم میں شرکت کے دوران مختلف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے جبکہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025ء میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔ بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مختلف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے جبکہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دوسری جانب اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے بھی ملاقاتیں محمد اورنگزیب اور نشستوں میں شرکت کے دوران میں شریک کریں گے
پڑھیں:
محکمہ خزانہ نے 5 ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کردیا
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اہم ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 15 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
میو ہسپتال کو 1 ارب 80 کروڑ روپے، میاں منشی ہسپتال کو 14 کروڑ 60 لاکھ روپے اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کو 9 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ بجٹ ہسپتالوں کے اکاونٹس میں آن لائن منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔