2025-03-06@02:49:44 GMT
تلاش کی گنتی: 191

«پاک بھارت میچز»:

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی بلکہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلتی ہے، انڈیا اور پاکستان کے میچز کے لئے تو تمام ملک آفر کرتے ہیں، کس کو پاک بھارت میچز نہیں چاہئے، ہائبرڈ ماڈل دوبار ہوچکا ہے اور دونوں بارکامیاب رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ، یہاں بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے ، فائنل لاہور میں کرانے کے لئے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا ، چیمپئنز ٹرافی کے...
    چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ ٹکٹ گزشتہ رات 10 بجے (یو اے ای وقت) پر فروخت کے لیے دستیاب ہوئے اور رات 10 بج کر 40 منٹ تک فروخت ہو گئے۔ معروف روزنامے خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹس میں جنرل اسٹینڈ کے 250 درہم مالیت کی نشستوں سے لیکر 12 ہزار درہم کے وی آئی پی باکس شامل ہیں۔ فروخت ہوئے تمام ٹکٹوں کی مالیت پاکستانی روپے میں 68 کروڑ روپے بنتی ہے۔ All 25000 Tickets SOLD OUT for the final of Champions Trophy at Dubai International Stadium worth 68Cr Pakistani currency. #CT25 — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) March 5, 2025 مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف...
    قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر ثقلین مشتاق نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انڈین ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر ہندوستانیوں کو اپنی ٹیم پر اتنا گھمنڈ ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہیں تو انہیں کہیں 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی20 میچز کھیلیں، ثابت ہوجائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو الگ رکھیں تو واقعی انڈین ٹیم کے پاس اچھے کرکٹرز موجود ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے...
    پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز بھارت میں مسلمان کے غیر محفوظ ہونے کا ایک اور تازہ واقعہ سامنے آیا جب ایک شخص نے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرہ بلند کیا تو ہندو انتہا پسندوں نے طیش میں آکر اس کا گھر ہی گرا دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے تباہ کیا کیونکہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی...
    بھارت(نیوز ڈیسک) پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان شہری کا گھر گرا دیا گیابھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شہری نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو گھر میں ٹی وی پر دیکھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان شہری نے اپنے گھر میں میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا جب کہ مقامی شخص نے مسلم شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام بھی لگایا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کا گھر گرادیا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ 23 فروری...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں  ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمان کا گھر گرا دیا۔   مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے مسمار کر دیا گیا کہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی پر پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، جس پر  مقامی ہندو انتہا پسندوں نے اسے بھارت مخالف نعرے بازی قرار دیتے ہوئے مسلمان شہری کا گھر ہی گرادیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر الزام...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔ چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔ مقامی شخص نے مسلمان شہری اور اس کےخاندان پر ملک مخالف نعرے لگانےکا الزام لگایا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے مسلمان شہری کے گھر کو گرادیا۔
    چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ ایشیا کپ کی صورت میں رواں برس ماہِ ستمبر میں سجے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 17 ویں ایڈیشن میں 19 میچز طے کیے گئے تھے جو ابتدائی طور پر بھارت میں منعقد کرائے جانے تھے۔ تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کی تلاش کر رہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وینیوز کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام ایونٹ کو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کے متعلق سوچ...
    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا اس سال مزید 3 مرتبہ آمنا سامنا متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں شیڈول کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ ٹی 20 ٹورنامنٹ 19 میچوں پر مشتمل ہوگا اور اس کا انعقاد ستمبر کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اصل میں بھارت کو الاٹ کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان  اور بھارت کے درمیان سیاسی ٹینشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اے سی سی نے اسے غیر جانبدار مقام پر منعقد کرنے کا فیصلہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سندھو درگ مالوان میں پولیس نے ایک مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے اور اس کے والدین کو محض اس شکایت پر گرفتار کر لیا، کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران ان کے گھر سے مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے کی آواز آئی تھی۔ ریاستی حکام نے مسلم خاندان کی کباڑی کی دوکان کو بھی فوری طور پر بلڈوزر سے مسمار کر دیا اور اس کے بعد پولیس حکام نے ایک بیان میں کہا انہیں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ لڑکے نے گزشتہ اتوار کو...
    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔  اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔ A post common by...
    آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
    بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
    پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔گروپ اے سے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔ میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی بابا نے کہا تھا کہ "میں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں پر طنز کے نشتر چلادیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کا جوش ہی نہیں تھا، مقابلہ کرکے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا۔ایک خاتون نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان سب کو ٹیم سے نکالیں اور کہیں کہ پہلے جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو اور پھر بالکل نئی ٹیم بنائیں۔ایک پاکستانی شہری نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بُری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔ان کا کہنا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں میچ کے دوران ہاردک پانڈیا کی بہترین گیندبازی نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، لیکن ان کی کلائی پر موجود ایک لگژری گھڑی نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور ہاردک پانڈیا نے بابر اعظم کی وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ہاردک پانڈیا کی گھڑی کی کہانی بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد، پانڈیا کی کلائی پر نظر آنے والی رچرڈ ملی RM 27-02 گھڑی نے خاص طور پر توجہ حاصل کی۔ یہ گھڑی ایک نایاب اور محدود ایڈیشن ہے، جس کی قیمت 8 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 6.93 کروڑ بھارتی...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پہلے ہی اوور میں 5 وائیڈ گیندیں پھینک کر شامی کو اپنا پہلا اوور مکمل کرنے میں 11 گیندیں لگیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھارتی بولر کے سب سے طویل اوور کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔  اس سے قبل 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے خلاف 9 گیندوں کا اوور کرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھارت کو 180 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔   چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی میچ کے پہلے...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کچھ وقت کے لیے میدان سے باہر گئے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی کپتان کی جانب سے میدان چھوڑنے کی وجہ دبئی کی شدید گرمی تھی، وہ کچھ بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑ گئے تھے۔ روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اس سے قبل، جمعرات کو بنگلا دیش سے میچ کے موقع پر دبئی میں اتنی گرمی نہیں تھی، شائقین بھی دوپہر میں پسینے سے شرابور...
    کراچی: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔ مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے...
    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی۔ بھارت نے پاکستان سے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس ہار گئے اور یہ مسلسل 12 ویں بار بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ٹاس ہارا۔ 12 ویں بار ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یہ ریکارڈ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 کے درمیان بنایا۔ اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا اور 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک نیدرلینڈز کی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال گروپ اے میں بھارت 2...
    چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔ انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی...
    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ جاری ہے جس کے دوران فضاوٴں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔ پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت...
    بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ  کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘ بھارتی یوٹیوبر...
    چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے پے درپے شکستوں کے بعد اب بات اگر مگر پر آکر اٹک گئی ہے، جس کے لیے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اب پاکستان کو باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑےگا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جا سکے گی یا نہیں۔ قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شبمن گل 46 رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ شریاس ایئر 56 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ...
    بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راونڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن...
    DUBAI: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل کر ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا۔ دبئی میں بھات کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور امام الحق نے ابتدا ہی سے محتاط انداز اختیار کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پہلے 6 اوورز میں انہوں نے 28 بالز پر کوئی اسکور نہیں کیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنا 200واں کیچ پکڑ لیا۔ ویرات کوہلی نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہی اور 49.4 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، اس بار بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کپتان محمد رضوان بھی 77 گیندؤں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، میچ میں 41.2 اوورز میں پہلا چھکا لگا، یہ اعزاز بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو حاصل ہوا۔ کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے ایک اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کیا، میچ کے 41 ویں اوورز کے بعد پہلا چھکا لگ جو کہ خوشدل شاہ نے لگایا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو مایوس کن رہی، اوپنر امام الحق اور...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے بھارت کوجیت کے لیے 242رنز کاہدف دے دیا،دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں‌کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241رنز بنائے . پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،41 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری...
    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہوچکا ہے سنسنی خیز میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کیے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے۔ اس سنسنی خیز میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کیے۔شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے اور اس مقابلے کے لیے پوری ٹیم مکمل تیار ہے۔اسٹار پیسر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ پوری کوشش...
    چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو رہا ہے میاں مٹھو کے نام سے مشہور طوطے نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔میچ سے قبل کئی حلقوں سے پاکستان کی جیت کی پیشگوئیاں سامنے آ چکی ہیں۔ اب ایک طوطے میاں نے بھی اس میں انٹری دی ہے اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔طوطا جس کو گھروں میں پال کر عرف عام میں میاں مٹھو کا نام دیا جاتا ہے۔ سڑکوں پر نجومیوں کے پاس تو لوگوں کی...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: پاکستان کی انڈیا کے خلاف محتاط بیٹنگ، 2 کھلاڑی آؤٹ رکی پونٹنگ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے لیکن بھارت کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو آرام سے ہرا دے گا، لیکن وہ درست ثابت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان...
     چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج  میچ   کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کی جانب سے  قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف:  وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف  نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار   کرتے ہوئے کہا ہے پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے،جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے ،پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی...
    بھارت کیخلاف اوپنر امام الحق کے رن آؤٹ پر میمز کا طوفان اُمڈ آیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں اوپنر امام الحق 23 گیندوں پر محض 10 رنز بناکر اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر میمز کی برسات ہوگئی۔ انہوں نے مڈ آن کی طرف شارٹ کھیلا اور دوڑ پڑے تاہم وہ کریز میں نہ پہنچ سکے، اس وقت اکشر پٹیل نے وکٹ پر تھرو کی اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ امام الحق کے رن آؤٹ پر...
    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت 23 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 90 رنز اسکور کرلیے ہیں۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،  ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق...
    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہونے سے قبل دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں 41 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی...
    پاکستان کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف آج کے میچ میں 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے لیکن اس سے قبل وہ آئی سی سی کے زیر اہتمام ایک روزہ میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔ ون ڈے فارمیٹ میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اب تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں سعید انور اور جاوید میانداد کو حاصل تھا تاہم آج دبئی میں پاک بھارت میچ کے دوران اپنی 24ویں اننگز کھیلتے ہوئے یہ اعزاز بابر اعظم نے بھی اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی بابر اعظم کو اس سے قبل...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دوستانہ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئی۔  دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں دونوں ٹیموں کے اسٹار پلئیرز نے ایک دوسرے کیساتھ دوستانہ انداز میں ہاتھ بڑھایا جس پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو داد دی۔ ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران بھی دونوں کرکٹرز نے اپنے دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ جاری ہے جس میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان 31 رنز بنالیے ہیں جبکہ بابراعظم 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔  
    لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئی ہیں۔
    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 52 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان...
    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور پہلے اوور میں محمد شامی نے پانچ وائڈ گیندیں کروادیں، اس وقت دو اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 10 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،  ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق...
    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،  ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔خیال...
    دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں اور آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں۔پولیس کے مطابق پاک بھارت میچ کے جعلی ”آن لائن ری سیل“ کا دھندہ کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ سے ٹکٹ نہ خریدیں تاکہ کسی ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔
    چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں اس بڑے مقابلے کا رنگ پاکستانی سیاستدانوں پر بھی چڑھ گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان اور دفاعی چیپمپئن پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف دبئی کے اسٹیڈیم میں میدان میں اتر رہا ہے۔ پاک بھارت میچ کی گرم جوشی نے صرف عام شائقین نہیں بلکہ سیاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستانی وزرا اور سیاستدانوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاک بھارت میچ ہے جس میں ہماری نیک خواہشات اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر اور کھل کر کھیلیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا...
    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہے جس کا انتظار وہ شاہکار آنے کو ہے تیار! دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے کچھ گھنٹے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والا ہے۔پاکستان جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اپنا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔ اب نیا مقابلہ ہے، اس میچ کے لیے پاکستان کتنی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارت کے خلاف آج...
    چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اترے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ...
    چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،  ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا ضروری ہے، ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے جب کہ بھارتی...
    دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔دوسری جانب بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا کہ آج کےمیچ کا پلان سادہ ہے،لائن و لینتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہے۔
    قیصر کھوکھر , طیب مقبول:  پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہوں گے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی  ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز...
    — فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ کے میچ سے لطف اندوز ہونگے۔بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ لائیو دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آجگروپ اے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا کہ پاک بھارت میچ سے قبل سائبر فراڈ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ آن لائن فراڈ کو روکا جاسکے اور سینکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے شائقین اور فینز متنبہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی بلیک میں خریداری پر ہوش سے کام لیں کیونکہ آن لائن فراڈ کیا جاسکتا ہے اور ممکن ہو تو خریداری سے دور رہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچز؛ متنازع لمحات کون کون سے رہے؟  متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم معرکے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کیلئے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کی پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ انہیں بابراعظم کیساتھ اوپن کروایا جاسکتا ہے۔ ادھر دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد کو برقرار رکھے جانے کا امکان  ہے۔ مزید پڑھیں: "پاک بھارت میچ؛ گرین شرٹس کا کچھ نہیں معلوم کب کیا کردیں" دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کی ٹمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے جبکہ بھارت 2 میچز جیت...
    چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونیٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں، آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی ’’آن لائن ری سیل‘‘ سے دور رہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں،  غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں، آن لائن دھوکے بازکرکٹ کے...
    چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں سے متعلق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مشورہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور 1 اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ 11 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں...
    انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔ گزشتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر مداحوں اور اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی کمزوریوں سے پردہ اٹھادیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے روز، جو ٹیم زیادہ غلطیاں کرتی ہے شکست اسکا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ روہت شرما کی ٹیم کاغذ پر مضبوط ضرور ہے لیکن اگر بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں انکی خامیوں کو دیکھیں تو پاکستان جیتنے کا موقع بنا سکتا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں فخر زمان کی انجری کے بعد امام الحق کی واپسی ہوگی اور کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ قبل...
    پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں  پاک بھارت میچ سے قبل  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ ان کی سپورٹ اور دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں۔ باقی پھر فیصلہ جو بھی ہو۔ ہماری ٹیم کے لیے بہترین خواہشات ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی کمزوریوں سے پردہ اٹھادیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے روز، جو ٹیم زیادہ غلطیاں کرتی ہے شکست اسکا مقدر بنتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ روہت شرما کی ٹیم کاغذ پر مضبوط ضرور ہے لیکن اگر بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں انکی خامیوں کو دیکھیں تو پاکستان جیتنے کا موقع بنا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف   محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں فخر زمان کی انجری کے بعد امام الحق...
    دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان...
    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا۔ آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا کہ نیوزی لیںڈ سے شکست نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا ہے لیکن انہیں میچ میں کم بیک کرنے کیلئے اپنے آپ پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نیچے سے اوپر آنا آتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میچ میں پاکستان کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں پہلے لگا تاکہ ہوم گراؤںڈ پر گرین شرٹس نیوزی لینڈ کو باآسانی ہرادیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مزید پڑھیں: پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے سابق کرکٹر نے کہا کہ فخر زمان کی انجری نے پاکستان کو...
    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں...
    بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران نظر نہ آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی، قومی ٹیم نے اسٹیڈیم پہنچ کر رنگ آف فائر میں پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا، کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔ تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس کے لیے نہ جا سکے بلکہ انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ حاصل کی۔ اطلاعات سامنے...
    دبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہو گا، امارات کے صحراؤں میں چھکوں ، چوکوں کی برسات ہوگی، دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ میگا ایونٹ میں آگے جانے کیلئے شاہینوں کے پاس آخری چانس ہے، بھارت سے ہارنے کی صورت میں پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر تمام ہو جائے گا۔ روایتی حریف سے نمٹنے کیلئے قومی ٹیم نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی ، فیلڈنگ ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں، بابر اعظم کو فلو ہو...
    دبئی (نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی لیکن بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دی اس لیے کل کا میچ پاکستانی ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ گروپ اے میں پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.2 کے ساتھ سب سے نچلی پوزیشن پر ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کامیابی سے اپنا رن ریٹ 0.4 تک پہنچایا اور گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات میں موسم سرما کی...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ یہ وہ کرکٹ میچ ہے جس کا انتظار شائقین کو برسوں رہتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں تو مد مقابل نہیں آ پاتیں لیکن آئی سی سی ایونٹس میں مقابلہ بھرپور رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا  اور چائے کے ڈھابوں پر سجی محفلوں میں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے...
    چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے اس میچ کو جیتنا ناگزیر ہے۔ ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز...
    پاکستان اور بھارت  کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میگا ایونٹ میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اوراپنے  دفاعی چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں مقابلوں کےاعدادوشمار جاننا ضروری ہے۔ پاکستان اور انڈیا نے آج تک 135 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے، جن میں سے پاکستان 73 جبکہ انڈیا 57 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے...
    دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ جیت پاکستان کی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں لیکن ان کی دعائیں اور دل پاکستان اور بھارت ٹاکرے پر ہے۔ انہوں نے کہا ’اگر ہماری ٹیم جیتتی ہے تو میں اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کررہا ہوں۔‘ ’ایسا نہیں ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ہارتی ہے تو ہم اسے اپنے دل سے نہیں لگائیں گے۔ یہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دعا کر رہی ہے۔ ان شااللہ تعالیٰ جیت کی امید کے ساتھ آج ہماری ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند...
    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو منفرد ڈیزائن کی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے نام درج ہیں۔ A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو میں راکھی ساونت نے خود کو بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی ہونے...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے اس میچ کو جیتنا ناگزیر ہے۔ ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء کے پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ دن 2 بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ یہ میچ پاکستان کیلئے جیتنا ضروری‘ شکست کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں کی دوڑ سے باہر ہو سکتی ہے۔ شائقین بھی پرجوش ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات ہیں۔ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے ہوگی...
    معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر کو ایک انوکھا مشور دے ڈالا۔ وینا ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق ہے اور میں آج کل اپنا یہی شوق پورا کر رہی ہوں اور جلد البم بھی ریلیز کروں گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ہمیشہ سے ہی بہت سنسنی خیز ہوتا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ میں یقینی طور پر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ٹیم کی حمایت کروں گی۔انھوں نے بابر اعظم کو ایک مشورہ بھی دیدیا۔ ادکارہ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔ دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔ گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ واضح رہے ہفتے کے روز  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دبئی ہو یا پاکستان...
    چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ٹاکرے پر پاکستانی اسپورٹس اسٹارز کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہونے جارہا ہے جس کے لیے مختلف اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کھلاڑیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس وقت دبئی میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹیمیوں نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے زبردست تیاری کررکھی ہے اور شائقین کرکٹ سمیت دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ باکسر محمد وسیم اس حوالے سے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر...
    آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وضاحت طلب کرلی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ذرائع نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی تھی، بھارت کے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود بھی آئی سی سی نے پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ترانہ چلانا...
    لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے دوران بھارتی ترانہ چند سیکنڈز کے لیے چلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ  نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے سخت احتجاج کیا ہے۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی اس سنگین غلطی پر باضابطہ وضاحت پیش کرے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں آسٹریلیا کے قومی ترانے سے قبل بھارت کا ترانہ چند سیکنڈز کے لیے چل گیا۔ یہ واقعہ آئی سی سی کے زیر انتظام ہونے والے ایونٹ میں پیش آیا، جس پر پی سی بی نے فوری طور پر آئی سی سی سے جواب طلبی کی ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ یہ غلطی...
    دبا کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دبا کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دبا کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم متوازن ہے، امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی دبا ہے، اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ یہ بھی پڑھیں ’پاک انڈیا میچ یا جنگ؟‘ ٹین اسپورٹس کے مثبت اشتہار نے شائقین کے دل جیت لیے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی، اور بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کے باوجود پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا گیا۔...
    دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے بڑا ٹاکرا کل 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شام کے اوقات میں یہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹس کے مطابق دبئی میں کل بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کچھ علاقوں، جیسے راس الخیمہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیز بارش اور اولے پڑے تھے گر دبئی میں میچ کے دوران موسم خشک اور ابر آلود...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔ بھارتی نائب کپتان کا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر میچ میں اتوار کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان کے پاس کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی کیونکہ شکست کی صورت میں وہ اپنے ٹائٹل کے دفاع کی صلاحیت عملی طور پر کھو دے گا۔ یہ دونوں پڑوسی ممالک صرف سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کثیر القومی مقابلوں میں ہی ایک دوسرے کے خلا ف کھیلتے ہیں اور یہ میچ دبئی میں ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب بھارت نے ٹورنامنٹ کے میزبان ملک پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 25,000 تماشائیوں کی گنجائش والا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کھچا...