پاک بھارت میچ: ویرات کوہلی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟
ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنا 200واں کیچ پکڑ لیا۔
ویرات کوہلی نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہی اور 49.
یہ بھی پڑھیں پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی اسٹیڈیم کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟
اس وقت بھارت ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے، پاکستان اگر آج کا میچ ہار گیا تو فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم اعزاز پاک بھارت ٹاکرا پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی کیچ وی نیوز ویرات کوہلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم اعزاز پاک بھارت ٹاکرا پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی کیچ وی نیوز ویرات کوہلی ویرات کوہلی نے
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم نے کونسا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟
چیمپئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بابر اعظم اگرچہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم انہوں نے سعید انور کا تاریخی ریکارڈ توڑ کر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 1 ہزار رنز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے سعید انوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے اتوار کو ہونے والے میچ میں ہرشت رانا کی گیند کو باؤنڈری پار کروا کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انہوں نے ون ڈے ٹورنامنٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز 24ویں اننگز میں مکمل کیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے بھارت کے خلاف صرف 23 رنز کی اننگز کھیلی اُس کے باوجود وہ سعید انوار کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سعید انور نے تیز ترین 1 ہزار رنز 25 اننگز میں بنائے جبکہ جاوید میاں داد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 30 اننگز میں ون ڈے فارمیٹ میں 1 ہزار تیز ترین رنز بنائے ہیں۔