Daily Mumtaz:
2025-02-23@12:57:02 GMT

“بھارتی ٹیم کو کیسے قابو کیا جائے” طریقہ سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

“بھارتی ٹیم کو کیسے قابو کیا جائے” طریقہ سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی کمزوریوں سے پردہ اٹھادیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے روز، جو ٹیم زیادہ غلطیاں کرتی ہے شکست اسکا مقدر بنتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ روہت شرما کی ٹیم کاغذ پر مضبوط ضرور ہے لیکن اگر بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں انکی خامیوں کو دیکھیں تو پاکستان جیتنے کا موقع بنا سکتا ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں فخر زمان کی انجری کے بعد امام الحق کی واپسی ہوگی اور کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

قبل ازیں پاکستان کو اپنے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کی ٹمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے جبکہ بھارت 2 میچز جیت سکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے اس میچ کو جیتنا ناگزیر ہے۔

ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔

چیمپئز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔ پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد اپنے گروپ میں اس وقت چوتھے یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے آج دبئی میں بھارت کو ہرانا پڑے گا۔

اس سے قبل 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پاکستان نے جیتی تھی اور بحیثیت دفاعی چیمپئن پاکستان کو اپنی ٹائٹل کا دفاع بھی کرنا ہے۔

پاکستان کو ایونٹ کے پہلے ہی میچ سے ٹیم کے سب سے اہم بلے باز فخر زمان سے اس وقت محروم ہونا پڑا جب وہ انجری کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ کے مبصرین کے نزدیک فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے کا پاکستان کی بلے بازی پر اثر پڑسکتا ہے۔

دوسری طرف اس ایونٹ میں بھارت کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے، جو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک پاکستان سے ہونے والے 6 میں سے 5 میچز میں فاتح رہا ہے۔

روہت شرما کی سربراہی میں بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر اپنی پوزیشن پہلے ہی سے مستحکم بناچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ٹیم کو کیسے قابو کیا جائے طریقہ سامنے آگیا
  • چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • چمپئینز ٹرافی: ’پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں‘
  • پنجاب میں “مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کروانے کا فیصلہ
  • راکھی ساونت کا پولیس کی طلبی پر ردعمل، “میں نے کسی کو گالی نہیں دی”
  • “بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا”
  • بھارت: دوران سفر ڈرائیور کو دل کا دورہ‘ بے قابو ٹرک نے تباہی مچا دی
  • بھارتی ٹیم کو پاکستان سے بدترین شکست ہوگی، بھارتی مذہبی مہاکمبھ بابا کے بیان نے بھارت میں آگ لگادی
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلہ، راکھی ساونت کا گول مول بیان سامنے آگیا