قیصر کھوکھر , طیب مقبول:  پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہوں گے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئیں۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خصوصی انتظامات جیلوں میں کرکٹ میچ

پڑھیں:

لیسکو نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے انتظامات  کو حتمی شکل دیدی

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

کمپنی نے 200 کے وی اے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مون سون سیزن میں گرمی سے متاثر ہونے والے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا جا سکے۔

لیسکو کے مطابق ٹرانسفارمرز کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ موسم گرما میں جب ٹرانسفارمرز جلنے لگتے ہیں تو صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اضافی سٹاک کی بنیاد پر ان کو بروقت تبدیل کیا جا سکے گا۔

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ تک ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مزید مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت ٹاکرا: وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی کا نیک خواہشات کا اظہار
  • پنجاب کی جیلوں میں پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات
  • پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کوپاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات
  • لیسکو نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے انتظامات  کو حتمی شکل دیدی
  • پنجاب: قیدیوں کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات
  • اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار
  • پنجاب کی تمام جیلوں میں نوعمر اسیروں کو کمپیوٹر کورسز کروانے کا حکم
  • پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے دبئی پہنچ گئی
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت