کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں، وفاقی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں۔
چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ ان کی سپورٹ اور دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں۔ باقی پھر فیصلہ جو بھی ہو۔ ہماری ٹیم کے لیے بہترین خواہشات ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔
ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی کمی محسوس کی جائےگی۔
عاقب جاوید نے کہاکہ ہمارے پاس فاسٹ بولرز میچ ونر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ ایک موقع ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کما سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہاکہ کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، پاک بھارت میچ میں ہر کھلاڑی کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، یہ کھلاڑیوں پر ہے کہ وہ دباؤ کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔
عاقب جاوید نے کہاکہ ہماری پلیئنگ الیون کل ٹاس کے بعد سامنے آئےگی۔ بھارت کا پلان ہے کہ وہ کل 4 سے 5 اسپنرز کو کھلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ’پاک انڈیا میچ یا جنگ؟‘ ٹین اسپورٹس کے مثبت اشتہار نے شائقین کے دل جیت لیے
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل دبئی میں کھیلا جائےگا، اس سے قبل پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت ٹاکر چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ وی نیوز