DUBAI:

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل کر ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا۔

دبئی میں بھات کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور امام الحق نے ابتدا ہی سے محتاط انداز اختیار کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پہلے 6 اوورز میں انہوں نے 28 بالز پر کوئی اسکور نہیں کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 49.

4 اوورز میں 241 رنز بناسکی۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی اوورز میں

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں، شہباز رانا

تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی سی سی کی چیمپیئنز  ٹرافی 2025 سے اس کی آمدن، اس کے حکام کی آمدن ، آئی بی سی کی آمدن، اس کے پارٹنرز، غیر ملکی کھلاڑیوں ، کوچز اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے اجازت لیے بغیر آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس استثنٰی دینے کا فیصلہ کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی معاہدے کے تحت ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔

ترجمان پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر ناصرنے بتایا پاکستان میں ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والے 64 فیصد صارفین کی ماہانہ آمدن 50 ہزار روپے یا اس سے کم ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان ملکوں میں ہے جہاں فوڈ ان سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں اوسط گھرانے کی چالیس سے پچاس فیصد آمدن خوراک پر خرچ ہو جاتی ہے، تقریباً پچاس فیصد کھلا دودھ پینے کے قابل نہیں ہے، اس لیے ڈبے کا  دودھ ہی محفوظ آپشن ہے اور اس کو سستا کرنے کی ضرورت ہے۔

تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان  کے لیے اچھا نہیں تھا کیونکہ  پہلے ہی میچ میں ہمیں نیوزی لینڈ سے شکست  ہوئی، جبکہ دوسری طرف بھارت نے اپنا  اوپنگ میچ جیت لیا تھا۔

اب پاکستان کا جو اگلا معرکہ ہے وہ  اتوار کے روز بھارت کے ساتھ ہے اور پاکستان کے لیے ایک مسٹ ون سچویشن ہے، اگر ہم نے چیمپیئنز ٹرافی میں زندہ رہنا ہے، تو بھارت کو لازمی ہرانا ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟
  • چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کا ایک منفرد ریکارڈ
  • چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ پاکستانی سیاست پر بھی چڑھ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام
  • چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں، شہباز رانا
  • نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل