Express News:
2025-02-23@15:57:32 GMT

پاک بھارت میچ؛ رن آؤٹ امام کا، میمز انضمام پر؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

بھارت کیخلاف اوپنر امام الحق کے رن آؤٹ پر میمز کا طوفان اُمڈ آیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں اوپنر امام الحق 23 گیندوں پر محض 10 رنز بناکر اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر میمز کی برسات ہوگئی۔

انہوں نے مڈ آن کی طرف شارٹ کھیلا اور دوڑ پڑے تاہم وہ کریز میں نہ پہنچ سکے، اس وقت اکشر پٹیل نے وکٹ پر تھرو کی اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل

نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

امام الحق کے رن آؤٹ پر بننے والی میمز: 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امام الحق

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا ہوں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ: بھارت کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نےبھارت کیخلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنالیے
  • پاک بھارت ٹاکرا، 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد رضوان اور سعود کی محتاط بیٹنگ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارت کیخلاف 2 وکٹیں جلد گنوادی
  • پاک بھارت ٹاکرا، بابر کے بعد امام 10 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کے 47 رنز پر 2 آؤٹ
  • بھارت کیخلاف کون کھیلے کون نہیں؟ پاکستان ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
  • ہیٹ ٹرک بال پر روہت کے کیچ ڈراپ کرنے پر اکشر پٹیل کا ردعمل آگیا