چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہونے سے قبل دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں 41 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی ہائینڈ ہوگئے۔بابر اعظم نے 26 گیندوں پر 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی مختصر اننگ میں پانچ چوکے شامل تھے اس کے فوری بعد امام الحق ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔پاکستان کا مجموعی اسکور 10 اوورز میں 52 رنز ہوچکا ہے۔ کریز پر کپتان محمد رضوان (4) اور سعود شکیل (3) رنز کے ساتھ موجود ہیں۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔  کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔محمد رضوان  نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل کر اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس پچ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔ گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہمیں بھی ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی تھی۔آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشتھ رانا، محمد شامی، کلدیپ یادیو۔واضح رہے کہ پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بھارت نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے  میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا چکی ہے۔پاکستان جو ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس کو اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم جاری رکھنے کے لیے اس کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے میں پاکستان کا ریکارڈ بھارت سے بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل رکھے ہیں۔ تین میچز میں گرین شرٹس جب کہ دو میچز میں بلیو شرٹس کامیاب رہی ہے۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محمد رضوان امام الحق میچ میں

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کا ایک منفرد ریکارڈ

دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، اس بار بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کپتان محمد رضوان بھی 77 گیندؤں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، میچ میں 41.2 اوورز میں پہلا چھکا لگا، یہ اعزاز بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو حاصل ہوا۔

کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے ایک اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کیا، میچ کے 41 ویں اوورز کے بعد پہلا چھکا لگ جو کہ خوشدل شاہ نے لگایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو مایوس کن رہی، اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے بعدازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی ، کپتان 77 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 159 رنز پر گر گئی۔سعود شکیل 76 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد طیب طاہر کریز پر آئے جو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سلمان علی آغا نے 19 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر رنز پر ،نسیم شاہ 14 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کی پوری ٹیم 241 رنز پر آؤٹ ہوگئی

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کا ایک منفرد ریکارڈ
  • چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ: بھارت کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نےبھارت کیخلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنالیے
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارت کیخلاف 2 وکٹیں جلد گنوادی
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ، یووراج سنگھ نے بھارت کی بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا