پاک بھارت میچ: راکھی ساونت کا کس ٹیم کی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو منفرد ڈیزائن کی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے نام درج ہیں۔
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ویڈیو میں راکھی ساونت نے خود کو بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی ہونے والی بہو قرار دیتے ہوئے بھارت کی جیت کا نعرہ بلند کیا۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ میچ کے روز بھاری ناشتہ کرنے سے گریز کریں اور وسیم اکرم سے کیٹ واک کا مطالبہ بھی کیا تاکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی بوریت دور ہو سکے۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ جب بھارت وکٹ لے گا تو وہ ڈانس کریں گی اور بھارت کی جیت پر لڈو کھائیں گی۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرے پر علی گنڈاپور نے اپنی خواہش بتادی! ویڈیو دیکھیں
پشاور:چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ اور سب سے بڑے ٹاکرا سمجھانے جانے والا پاک بھارت میچ کل (اتوار کے روز) دبئی میں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے اور پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے۔ پوری قوم ایک ہی گیم کو دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوس ہو جاتی ہے، لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کرنی چاہیے۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ اَن فِٹ ہوگیا، مگر باقی پلیئرز ہیں جو کھیلنے کے لیے فِٹ ہیں۔ اللہ خیر کرے، پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔