بھارت کیخلاف آج پاکستان ٹیم کن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ہے جس کا انتظار وہ شاہکار آنے کو ہے تیار! دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے کچھ گھنٹے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والا ہے۔پاکستان جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اپنا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔ اب نیا مقابلہ ہے، اس میچ کے لیے پاکستان کتنی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارت کے خلاف آج پاکستان صرف ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی فخر زمان کی جگہ شامل ہونے والے اوپنر فخر امام کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آج بھارت کے خلاف صرف ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گا اور وہ تبدیلی فخر زمان کی جگہ امام الحق کی انٹری ہوگی۔بھارت کے خلاف پاکستان کی فائنل الیون ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے ساتھ میدان میں پاکستان ا بھارت کے کے خلاف
پڑھیں:
ترقی کا سفر جاری رہے گا، بھارت کو ہر میدان میں پیچھے چھوڑیں گے، وزیراعظم
ڈی جی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہم ہر میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی کارکردگی اور پاکستان کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو تفصیلاً بیان کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے، لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بیرونی ممالک سے مالی تعاون حاصل کرنا ضروری تھا اور ان کے دورِ حکومت میں معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی گئیں۔
شہباز شریف ڈیرہ غازی خان کے عوام کے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اب ناگزیر ہے۔ نواز شریف کا وژن ہمیشہ پاکستان کی ترقی رہا ہے اور پنجاب کی ترقی بھی انہی کے دور میں ہوئی۔ اب مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے بجائے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا اور صحت، تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ان کے لیے تمام صوبے برابر ہیں۔ سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی ترقی ان کا عزم ہے۔ ان کے تمام غیر ملکی دوروں کا مقصد پاکستان کی ترقی کو فروغ دینا رہا ہے۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا، جو علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔
وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں ہونے والی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اویس لغاری نے اس سلسلے میں قابل قدر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب ان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی کی شرح 40 فیصد تھی لیکن اب یہ کم ہو کر 2.4 فیصد رہ گئی ہے۔ نواز شریف نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست کو داؤ پر لگا دیا اور اب پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
وزیراعظم نے سابق حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کر کے پاکستان کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اب اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جان ہے وہ پاکستان کو عظیم بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سے کسی صورت کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کو ہر میدان میں شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانا ہے۔