Nawaiwaqt:
2025-04-15@06:48:26 GMT

پاک بھارت ٹاکرا: شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

پاک بھارت ٹاکرا: شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کر دیے

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہوچکا ہے سنسنی خیز میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کیے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے۔ اس سنسنی خیز میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کیے۔شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے اور اس مقابلے کے لیے پوری ٹیم مکمل تیار ہے۔اسٹار پیسر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ پوری کوشش کروں گا کہ آج کے میچ میں بہترین بولنگ کروں۔شاہین شاہ نے کہا آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے کہ اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھا میچ جیتا۔ پاکستان سے میچ کھیل کر ہمیشہ بہت مزا آتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہین شاہ ا فریدی نے

پڑھیں:

بھارت کی مہنگی ترین ناکام فلم، جس نے میکرز کو دیوالیہ کردیا

کہتے ہیں فلمی دنیا میں قسمت کا کوئی بھروسہ نہیں۔ کبھی چھوٹے بجٹ والی فلمیں باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیتی ہیں تو کبھی بڑے سپر اسٹارز اور بھاری بھرکم بجٹ والی فلمیں تہہ تالاب ثابت ہوتی ہیں۔ بھارت کی ایسی ہی ایک ناکام مہنگی ترین فلم نے بڑے سپر اسٹارز کی موجودگی کے باوجود اپنے بنانے والے کو دیوالیہ کردیا۔

1991 کی یہ دلچسپ داستان ’شانتی کرانتی‘ فلم کی ہے جس نے چار زبانوں (ہندی، تامل، تیلگو اور کنڑا) میں ایک ساتھ ریلیز ہو کر تاریخ رقم کرنی تھی، مگر تاریخ میں بھارت کی سب سے بڑی فلمی ناکامی کے طور پر درج ہوگئی۔ اس فلم میں اس وقت کے تین بڑے سپر اسٹارز رجنی کانت، ناگارجن اور جوہی چاولہ شامل تھے، مگر یہ اسٹار پاور بھی فلم کو بچا نہ سکی۔

فلم ساز وی روی چندرن کا یہ خواب جو 10 کروڑ روپے (اس وقت کا ریکارڈ بجٹ) میں پورا ہوا تھا، آخرکار ان کا سب سے برا ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا۔ فلم نے ریلیز کے بعد صرف 8 کروڑ روپے کمائے، جبکہ مارکیٹنگ اور دیگر اخراجات ملا کر یہ نقصان اور بھی بڑھ گیا۔ روی چندرن نے اس فلم پر نہ صرف اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگائی تھی بلکہ 50 ایکڑ زمین بھی ادھار لی تھی۔

اس ناکامی کا اثر یہ ہوا کہ روی چندرن کو دیوالیہ ہونے تک کی نوبت آگئی۔ بعد میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں بی گریڈ فلموں کے ریمیک بنا کر ہی اپنا کیرئیر دوبارہ بنا سکا‘‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی فلم ساز بعد میں کئی کامیاب فلمیں بنا کر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آج بھی جب فلمی دنیا میں بڑے بجٹ والی ناکامیوں کی بات ہوتی ہے تو ’شانتی کرانتی‘ کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ یہ کہانی ہر فلم ساز کےلیے ایک سبق ہے کہ بڑے بجٹ اور بڑے ستارے ہی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتے۔ کبھی کبھی تو قسمت بھی ساتھ نہیں دیتی، اور پھر کیا ہوتا ہے؟ یہ آپ نے ’شانتی کرانتی‘ کی کہانی میں دیکھ ہی لیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • حادثہ سے بڑا سانحہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیے اور ایران کے سفیروں کی ملاقات
  • گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
  • پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آ سکتا ہے، ناسا
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
  • غزہ کے بچے اور قیدی نیتن یاہو کےگھناؤنے عزائم کا شکار ہوئے ہیں، حماس
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے، ناسا
  • بھارت کی مہنگی ترین ناکام فلم، جس نے میکرز کو دیوالیہ کردیا