2025-04-17@03:00:14 GMT
تلاش کی گنتی: 232

«ٹریفک کے»:

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی کا شہر میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے اہم اقدام، شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی نے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جرمانے...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں طوفان سے قبل شدید اولے برسنے لگےآسمان پر گہرے بادل، تیز ہواؤں کے ساتھ اولوں کی بارش۔ شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔ خیبر لنڈی کوتل بازار، گاگرہ اور دلخاد روڈ پر شدید بارش و ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آگیا۔ خیبر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آ گیا، جس نے تباہی مچا دی۔ لنڈی کوتلمیں سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ مقامی شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا...
    راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
    کراچی: شہرقائد میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دونوں حادثات سائٹ بی تھانے کی حدود میں پیش آئے۔ پہلا حادثہ شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے پاس پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک (نمبر ٹی بی اے) نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ راہ گیر خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت کرلی گئی۔ غلام سکینہ کا تعلق جمن شاہ لیاری سے تھا اور وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی...
    لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے 4 تا 14 اپریل 2025 تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دوران کریک ڈاؤن 7860 موٹرسائیکلیں ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر ضبط کی گئیں۔ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگانے والی 596 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 193 ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ڈمپرز اور ٹینکرز)کو فٹنس مسائل اور مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر چالان کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا...
    شاہراہ فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شارع فیصل پر پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کریک ڈاؤن پر ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کیا اور ممکنہ نقصان سے شہریوں کو محفوظ رکھا۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کے مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو قانون کے حوالے کر دیا،...
    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ڈمپر کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش تھی لیکن نہیں رکا، ڈمپر اور ڈرائیور کو پولیس کے سپرد کرنے کی تمام ڈمپنگ ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی۔پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کےصدر اور دیگر نے ابتداء میں وقت مانگا، پھر صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ...
    غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی کریں گے۔ غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔ غزہ یکجہتی مارچ سے قبل...
     قارئین ! آج جس موضوع پر اظہار خیال کرنے کی کوشش کی ہے ، وہ ٹریفک مسائل سے متعلق ہے جس کا اہل کراچی شکار ہیں بلکہ آجکل خاصے پریشان ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے محکمے کے افسران کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرانی بوسیدہ اور ہیوی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف موقع پر چالان کیا جائے ، فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، نیلی لائٹس، ہوٹرز اور سائرن والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے ۔ اس میں کوئی...
     سٹی42:  کراچی میں  ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہر میں  ہونے والے ٹریفک حادثات لسانی تشدد نہیں ہیں بلکہ افراد کی نااہلی  اور انتظامی نا اہلی ہیں۔  یہ باتیں عوامی نیشنل پارٹی کے کراچی کے لیڈر  شاہی سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔  ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر رہنما بھی اس موقع پر شاہی سید کے ساتھ موجود تھے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح  شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریفک حادثات کو لسانی رنگ نہ دیا جائے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلایا جانا حکومت اور...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کو انتہائی بے مثال انداز میں آرگنائز کیا جائے گا اور کراچی کی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ ملکر یہ کام انشا اللہ بخیر و خوبی انجام دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ کو اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جس میں اعلیٰ فوجی وسول افسران اور مختلف سول اداروں کے سربراہان AIGP کراچی جاوید عالم اوڈھو،DIGP ٹریفک پیر محمد شاہ ،ایس ایس یو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی، ACK ون سید غلام مہدی شاہ، ACG ہاظم بھنگوار، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جی ایم ارشد خان اور دیگر جن میں DC ساؤتھ جاوید نبی کھو سو،ڈی سی ایسٹ ابرار جعفر...
    کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کے لیے شہر میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا، شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں  پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی  ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے نیشنل کوچنگ سینٹر اورچائنا گراؤنڈ میں  پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، کارساز سے آنے والے  شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے...
    گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی ، کمشنر کراچی کی جانب سے 2 ماہ کے لئے بڑی پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کا بڑا اقدام سامنے آیا ، گاڑیوں کے ممنوعہ پارٹس کی فروخت پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔پولیس ہارن، بلوریڈلائٹس، پریشرہارن ، ٹنٹڈ گلاسز، سبز نمبر پلیٹ دیگر ممنوعہ اشیا کی فروخت پر پاپند ی عائدکر دی۔کمشنرکراچی کی جانب سے2ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، پابندی کا اطلاق 8اپریل سے 7جون تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ نےممنوعہ اشیا سےمتعلق دفعہ 144 نافذکررکھی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا ئیں گے، اس دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی،اس کے علاوہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔ پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں 809 حادثات میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 1072زخمی ہوئے۔ایم ای آر سی کے مطابق سب سے زیادہ 346 حادثات این 50 کچلاک، ژوب، ڈی آئی خان شاہراہ پر پیش آئے۔ کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 3 زخمی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور... میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ پر 257 حادثات ہوئے۔اسی طرح قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، ڈی جی خان، ملتان شاہراہ پر 43 ٹریفک حادثات ہوئے۔ایم ای آر سی کے مطابق...
    کراچی: لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب شہریوں نے بجلی اور پانی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اپنی شکایات ریکارڈ کروانے کے بعد پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بجلی، پانی کی طویل بندش پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم تاہم، اس دوران ٹریفک کی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی اور ہدایت کی لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پراہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،میئر کراچی ،آئی جی پولیس ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز میں ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سروس وہیکلز میں بھی ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا۔ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔مراد علی شاہ نے...
    سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش...
    جڑانوالہ(نیوز ڈیسک)جڑانوالہ کے قریب تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق جڑانوالہ بے قابو بس لوڈر رکشہ پر چڑھ دوڑی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جان سے گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔ رپور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،جو عید منانے کے بعد قریبی گاؤں سے واپس آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق رکشہ میں 17 افراد سوار تھے، حادثہ تھانہ لونڈیا والہ کے علاقے اڈہ چک پانچ میں پیش آیا۔ زرائع کے مطابق بدنصیب خاندان سید والا کے چک سید...
    فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کامران خورشید رضوی کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کے بچوں کو تعلیمی اخراجات اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کامران خورشیدکی دو بچیاں یتیم ہوچکی ہیں، پلاٹ کسی انسانی جان کا معاوضہ نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے گیا تھا۔ ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ12 اپریل کو ڈمپر اور ٹینکر تلے کچلے گئے افراد کے لواحقین گورنر ہاؤس آئیں، کامران ٹیسور انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو پڑھا...
    میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی...
    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025 ءکے روز گورنرہاﺅس آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، مائی کلاچی پر مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشا سوار سمیت  دو  افراد زخمی، تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے میں رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس موقع پر مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دریں اثنا شارع فیصل پی ایف بیس کے...
    چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔...
    کراچی: عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رکشے کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ...
    ویب ڈیسک: موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔  ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔  دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار   لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے،نیند...
    اسلام آباد پولیس نے عید کے تیسرے روز بھی شہر میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے جس کے دوران پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی شہر میں گشت پر موجود رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر کے پارکوں کے لیے بھی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ شہر کی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 2500 سے زائد افسران جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور نگرانی کر رہے...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔ لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں۔ مسافر بردار گاڑیوں...
    مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی...
    اسلام آباد: مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں...
    ویب ڈیسک : مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں، خاص طور پر کہا گیا ہےکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی...
    گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک...
    ترجمان کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور...
    آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصررضوی نے کہاہےکہ عیدالفطر کے لئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ مری آنے جانیوالے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ 3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فائٹنگ کریں گے۔ علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ ان کا مزید کہنا...
    لاہور میں ٹریفک پولیس کا عیدالفطر کے دنوں میں کم عمر ڈرائیورز کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس لاہورکاکم عمرڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کتنا موثر رہا؟ ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ون ویلرز، ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں کم عمر ڈرائیورز موٹرسائیکل، گاڑیاں،رکشے لے کر سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں والدین بھی اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ مال روڈ، جیل روڈ اور...
    — فائل فوٹو عید کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کردیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کرلیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں۔ فیصل آباد: موٹروے پولیس نے شہری کو اس کا موبائل فون تلاش کرکے واپس پہنچادیافیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کر کے فون واپس کر دیا گیا۔ مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافر اگلی گاڑی سے...
    وقاص احمد: عید کے پرمسرت موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ٹریفک کی آگاہی کے ساتھ ساتھ روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک کا چیک اپ کرلیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے اور حد رفتار کی پابندی کریں۔ اسی طرح اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لین اور لائن کی پاسداری کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 موٹروے پولیس نے ڈرائیورز...
    سٹی42:  عید الفطر  سے پہلے راولپنڈی میں  پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔  راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر  ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔ پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ چاند رات پر شرپسند اور...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی بس اڈوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جن میں فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر بس ٹرمینلز شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان ٹریفک پولیس افسران نے گاڑیوں کے کرایہ نامہ چیک کیے گئے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔...
    علی ساہی: ٹریفک پولیس نے ٹرانسجینڈرز (خواجہ سرا) کو خواتین بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھرتی کر لیا۔ اس اقدام کے تحت 2 خواجہ سرا معصومہ اور کشش کو ٹریفک پولیس کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو اب وکٹم سپورٹ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔ ٹریفک پولیس کے وکٹم سپورٹ افسران خواجہ سرا بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے اور بھکاریوں کی گرفتاری کے لیے آگاہی فراہم کریں گے۔ ان افسران کا مقصد خواجہ سراوں کو صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کرنا اور بھکاریوں کے خلاف اقدامات میں ٹریفک پولیس کی مدد کرنا ہے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان ٹریفک حکام نے خواتین بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن گورنر سندھ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ رواں برس اب تک ہونے والے حادثات میں 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کراچی میں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے خٹکو شاہ افغان مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق تیز بارش کے باعث ایک کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 خواتین، 2 کمسن بچیاں اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ملاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں بے لگام ہیوی ٹریفک کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز تیز رفتار واٹر ٹینکر ایک اور خاندان کے اجڑنے کا سبب بن گیا۔ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے...
    ڈی آئی جی ٹریفک  پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 26 مارچ سےعید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی، بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ بھی نہیں کریں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سگنلز پر ٹریفک چالان اور گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی الرٹ رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آل صدر ٹریڈرزالائنس کے صدر فہیم احمد نوری کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک نے زینب مارکیٹ پرعارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کردیا ہے۔ عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ...
    لاہور میں معذوری کا بہانا بنا کر بھیک مانگنے والا ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق  بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگتا تھا۔ بھکاری معذوری کے روپ میں سادہ لوح شہریوں سے متعدد بار پیسے بٹور چکا ہے۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے چھپائے گئے دونوں بازو قمیض سے نکال لیے۔ مزید پڑھیں: تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے معذوری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔  شہر میں ٹریفک سگنلز،بازاروں اور شاہراوں پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔  
    میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے جو متبادل راستے موجود ہیں، ان کو استعمال کیا جائے جن میں لنک روڈ، ناردرن بائی پاس شامل ہیں، جب شہر کے وسط سے ہیوی ٹریفک گزرے گا اور کوئی چیک اینڈ بیلینس نہیں ہوگا اور موٹر وہیکل اور روڈ سیفٹی قوانین کو لاگو نہیں کیا جائے گا تو یہ حادثات ہوتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نا اہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کے شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ، وزیر ٹرانسپورٹ، قابض میئر، آئی جی اور...
    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں، بیوی اور نومولود بچے کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا۔جاں بحق عبدالقیوم کے بھائی محمد سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالقیوم اہلیہ کے ہمراہ کوہی گوٹھ سے واپس آرہے تھے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھائی عبد القیوم اہلیہ کو اسپتال چیک اپ کے لیے لےکر گیا تھا، جس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور بچے کی ولادت متوقع تھی۔محمد سہیل نے مزید بتایا کہ عبدالقیوم کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کا ملازم اور ملیر کینٹ کا رہائشی تھا۔جاں...
    کراچی میں آج افطار سے پہلے صدر، زینب مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک، ایم اے جناح روڈ اور گورنر ہاؤس کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا۔ہزاروں افراد کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے اور سڑک پر روزہ افطار کیا۔پولیس نے آج سہ پہر کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن بھی کراچی پریس کلب کے قریب تعینات تھی، جس کے نتیجے میں پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔اس دوران زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس اور مظاہرین میں کھینچا تانی ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے...
    — فائل فوٹو کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دین محمد وفائی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے کورٹ روڈ اور فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔
    علی ساہی : ڈرائیونگ لائسنس بنانےوالوں کیلئے اچھی خبر،موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 40روزانتظارنہیں کرناپڑیگاایچ ٹی اواورایل ٹی وی لائسنس بنوانےوالوں کےٹیسٹ دنوں میں اضافہ کر دیا گیا،،ٹریفک حکام  کے مطابق لرنربنوانےکے40روزبعدریگولر لائسنس بنوانےکےاہل ہوتے ہیں،موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کیلئے فوری لائسنس کی فراہمی کیلئے40 روز کا پیریڈ ختم کردیا جائے،ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کا 2دن سے بڑھا کر5دن کیاجائےگا،ایچ ٹی وی کے ٹیسٹ کا 1دن سے بڑھا کر 2روز کیا جائےگا،موٹرسائیکل لائسنس کیلئے40روزکےخاتمےکی سمری حکومت کوبھجوا دی گئی،ٹیسٹ کے ایام بڑھانے کی سمری ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوبجھوا دی گئی  سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
    راولپنڈی: راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی بہارہ...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ بروز اتوار یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ رات 12 بجے سے23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا، 23 مارچ 6 بجےصبح سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ عاطف اسلم کی آواز میں 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاریپاک...
    فائل فوٹو ملک بھر میں آج دامادِ رسول حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔کراچی: یوم علیؓ کا جلوس کچھ دیر بعدکراچی میں آج یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس کچھ دیر بعد نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔  یوم علیؓ کے جلوس کی مرکزی مجلس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہو گا۔ یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گےکمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔ 23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی،بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے...
    ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند کی ہدایات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر بلتستان ریجن میں موجود پولیس کی تمام نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے...
    سٹی 42 : 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہوگا ۔  تمام بڑی گاڑیوں کو  شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔  پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی، اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)برکی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 سالہ فیاض موقع پر دم توڑ گیا ۔(جاری ہے) پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔
    ویب ڈیسک : شہر قائد میں ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نے گرفتاریاں شروع کردیں۔  کراچی شہر میں غلط پارکنگ کرنے اور ٹریفک جام کا سبب بننے والے کو پولیس نے آڑھے ہاتھوں لے لیا، ٹریفک پولیس ساؤتھ نے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 7افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔  صدر زینب مارکیٹ کے قریب پارکنگ کی خلاف ورزی پر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈبل پارکنگ سے گریز کریں اور خلاف ورزیوں سے بچیں۔   شہر بھر کی چھوٹی...
    فوٹو: فائل کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی جبکہ اختتام مجلس کے بعد جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کےلیے بند کردی جائے گی۔متبادل راستوں پر رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوں گے، جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا۔صدر ریگل سے گزرتا ہوا جلوس تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا جبکہ جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ...
    علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس کو دیگر پولیس ونگز کی طرح اضافی الاؤنس ملے گا جس کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے لیے رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔سی ٹی او نے درخواست کی ہے کہ رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی مد میں ایک بنیادی تنخواہ کی منظوری دی جائے۔ سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار روزانہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔حادثات میں درجنوں اموات اور سینکڑوں...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کرلیے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایس پی ٹریفک، زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں ’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل زونل ڈی ایس پیز نے شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ اور رش کے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، مارکیٹوں اور مراکز میں ٹریفک پولیس کی...
    ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کو سمنگلی روڈ سے ملانیوالی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ چھاؤنی کے عقب سے گزرنے والی فلائے اوور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ کو سمنگلی روڈ سے ملانے والی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ فلائی اوور کے بند ہونے کے باعث ٹریفک میں نمایا بدنظمی اور رش دیکھا جا...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
    کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر شہر کی اہم مارکیٹوں میں 15 ویں روزے سے رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ خریداروں اور عوام کے رش کی وجہ سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو اہم شاپنگ سینٹرز ، بازاروں اور مارکیٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق روڈ اتحاد سگنل تک رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے جبکہ رکشا ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات اللہ والی سے نورانی اور میڈی کیئر شہید ملت کا...
    کراچی: شہر قائد کے کورنگی صنعتی ایریا کو شہر سے ملانے والا جام صادق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مشہور جام صادق پل کو آج سے 17 مارچ تک صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پل پر جاری تعمیراتی کام کی تکمیل ہے، جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی کاز وے اور ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف موڑا جائے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں سیکیورٹی اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ایمبیسی روڈ کی جانب سے براستہ ایوب چوک مارگلہ روڈ کا راستہ عام ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا ڈی چوک اور اطراف پولیس کی نفری تعینات رہی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی ہدایت پر ڈی آئی جی سیکیورٹی سید علی رضا سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرتے رہے سیف سٹی کیمروں سے بھی سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی جاری رکھی گئی۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے ہونے والے 5ارب74کروڑ روپے کے چالانوں کی وصولی کے لئے سفارشات تیار کر لیں ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں جبکہ عام شہریوں کو شناختی و پاسپورٹ بنوانے و تجدید سمیت دیگر سرکاری سہولیات ای چالانز کی ادائیگی تک فراہم نہ کرنے کی سفارشات عدالت کو بھجوا دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیف سٹیز کیمروں سے ہونے والے ای چالانز کی5ارب 74 کروڑکے جرمانے شہریوں کی جانب سے ادا نہیں کئے گئے۔(جاری ہے) ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چالاننگ کی وصولی موثربنانے کیلئے اہم تجاویز تیار کرکے عدالت میں پیش کردی گئی ہیں جس میں تجویز کیا گیاہے کہ ای چالان...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند رہیں گے۔ اس دوران ٹریفک کیلئے نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں جبکہ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو کا استعمال کر سکتی ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی دیکھے جا...
    کڑی دھوپ اور سخت حالات میں بغیر کسی گھبراہٹ اور ڈر کے کراچی کی سڑکوں پر گشت کرتی خواتین ٹریفک وارڈنز کی ہمت قابل فخر ہے۔ پر اعتماد خواتین وارڈنز کہتی ہیں ’’جب ہم نے ٹھان لیا ہے کہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے تو موسم یا حالات کی سختی سے کیا گھبرانا، اس ذمہ داری کو نبھانے پر فخر ہے۔شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات خواتین وارڈن کا کام آگاہی کی فراہمی اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، اس وقت تعداد میں 8 ہیں لیکن آئندہ اس شعبے میں انے والی خواتین کے لیے یہ بہترین مثال بنی ہوئی ہیں۔
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند کردیے گئے۔ 08 مارچ 2025ء کو لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند رہیں گے۔  اس دوران ٹریفک کے لیے نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ  استعمال  کیے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح رہنما ہدایات مزید میں مزید بتایا گیا ہے کہ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو کا استعمال  کر سکتی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزید معلومات کے...
    حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، سی ٹی سکین ہوا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی جا رہی...
    چیف ٹریفک آفیسز لاہور نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار کیا ہے۔ جمعرات کے روز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاھور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز  کے ہمراہ کینال مال چوک پر روزہ افطار کیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈویژںل ایس پی اور سرکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری  کا اہتمام کیا گیا تھا، ہمارے جوان آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں اور افطار سڑکوں پر کرتے ہیں۔ رمضان میں بھی لاہور پولیس مستعد! جوانوں کے ساتھ افطار، عوام کے تحفظ...
    —فیس بک ویڈیو گریب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب خالی ڈمپر جا رہا تھا کہ اس دوران بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گوجرانوالہ: بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔  ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔
    فاران یا مین: لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے پروٹوکول کے دوران رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے اور ٹانگیں بھی ماریں ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکشے میں خواتین سواریوں کا بھی خیال نہ کیا۔ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور گالیاں دیتا رہا،رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل گلبرگ میں پیش آیا۔شہریوں کی جانب سے  ٹریفک وارڈن کو رکشہ ڈرائیور پر تشدد سے منع کیا گیا۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
    — فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق آفاق احمد نے رہائی کا مطالبہ کرنے پر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاریایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شہر میں ٹریفک حادثات کی مذمت بھی کی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آنے والے حادثات میں کئی شہری جاں بحق...
    سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا  نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
    شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ...
    لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) تائیوان کے وزیر دفاع ویلنگٹن کو نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ ہند بحرالکاہل خطے کو "چھوڑنے والا نہیں ہے" جو اس کے "بنیادی قومی مفادات" کا ایک اہم جز ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان براہ راست ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے تنازعے نے اس کے اتحادی تائیوان میں بھی امریکہ کی سلامتی کے عزم کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ ویلنگٹن کو سے جب ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا امریکہ اب بھی تائیوان کے لیے ایک قابل اعتماد سکیورٹی پارٹنر ہے؟ تو اس پر انہوں نے کہا، "ہم نے...
    کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔...
    ارشاد قریشی : راولپنڈی میں  سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران انسداد ون ویلنگ کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈتشکیل دے دیا،  سی ٹی او بینش فاطمہ  کا کہنا ہے کہ  اینٹی ون ویلنگ سکواڈ میں  60 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے۔   رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔   اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں ،سکواڈز سحری کے اوقات چار بجے سے 07 بجے تک اور افطاری کے بعد شام 07 بجے سے رات ایک بجے تک کام کریں گے۔ اہم شاہراؤں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ون ویلنگ...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔  عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...
    گلیات میں شدید برف باری کے بعد متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، سیاحوں کو گلیات جانے سے روک دیا گیا۔محکمہ ہائی وے مری کی مشینری بھی روڈ کلیئرنس کے لیے گلیات کی طرف روانہ کردی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک متاثر ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئیں۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ وادی لیپہ میں برف میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریشیاں لیپہ شاہراہ پر سفر کرنے والے شدید برفباری کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ شاہرات کے...