City 42:
2025-04-02@18:39:38 GMT

مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

ویب ڈیسک : مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں، خاص طور پر کہا گیا ہےکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔

سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، مری میں آنے والے سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پرہی کریں۔  سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں، مری نو پارکنگ کے خاتمے کے لئے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس

پڑھیں:

عوام کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں ارد گرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔

ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • کے پی میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم خبر
  • بھارت؛ حیدرآباد میں جرمن خاتون سیاح کا کار کے اندر مبینہ ریپ
  • مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سےاہم ہدایات جاری
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر
  • مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں
  • مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں، اسلام آباد ہولیس
  • عوام کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں: عظمیٰ بخاری
  • محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام