عیدالفطر کے پیش نظر اہم مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز میں ٹریفک پولیس تعینات
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی:
ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر شہر کی اہم مارکیٹوں میں 15 ویں روزے سے رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ خریداروں اور عوام کے رش کی وجہ سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو اہم شاپنگ سینٹرز ، بازاروں اور مارکیٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق روڈ اتحاد سگنل تک رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے جبکہ رکشا ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات اللہ والی سے نورانی اور میڈی کیئر شہید ملت کا راستہ اختیار کریں۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ ملینئیم ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک ملینئیم فلائی اوور سے نیپا جاسکے گی تاہم فلائی اوور کے نیچے رکشا، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حیدری مارکیٹ میں خریداروں کے رش کی صورت میں نارتھ کراچی سے آنے والی کمرشل ٹریفک نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے دائیں جانب شپ اونر چورنگی شارع نور جہاں اور بائیں جانب لنڈی کوتل چورنگی کا راستہ اختیار کرے گی۔
اسی طرح بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کو کے ڈی اے چورنگی سے دائیں جانب ضیاالدین چورنگی اور بائیں جانب پہاڑ گنج شارع نور جہاں سے نارتھ کراچی کا راستہ استعمال کرنا ہوگا اور رکشا، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ صدر فوارہ چوک سے جی پی او اور سنگر چوک سے زیب النسا تک رکشا، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا اور یہ تمام گاڑیاں جس میں کمرشل گاڑیاں بھی شامل ہیں، ان کے ڈرائیور حضرات فوارہ چوک سے ایم آر کیانی چوک سے دائیں جانب سرور شہید روڈ پر کوسٹ گارڈ سے مسجد خضرا اور وہاں سے ریگل یا تبت سینٹر کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔
اسی طرح ایم اے جناح روڈ سے سنگر چوک اور بائیں جانب پریڈی اسٹریٹ اور صدر دواخانہ کا روٹ استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق جامع کلاتھ میں شہریوں کو رش سے بچانے کے لیے تبت چوک سے عید گاہ چوک (جامع کلاتھ) تک رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا اور یہ تمام گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات ٹائر والی گلی اردو بازار سے کورٹ روڈ چوک اور وہاں سے دائیں جانب فریسکو چوک کا راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کلفٹن 3 تلوار میں بھی خریداروں کے رش کی وجہ سے کلفٹن برج سے 3 تلوار اور بائیں جانب ریس کورس چوہدری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کریں، اسی طرح انڈر پاس سے آنے والا ٹریفک باتھ آئی لینڈ سے کلفٹن برج کا استعمال کرے گا ،اس دوران رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ٹریفک روانی بہتر بنانے سے متعلق اپنی تجاویز یا شکایت کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں جہاں ٹریفک پولیس اہلکار 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا کا راستہ اختیار کر اور بائیں جانب ٹریفک پولیس چوک سے
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔
اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو فی کس 10 ہزار کے بینک ڈرافٹ ملنے تھے، ملزمان نے یہ چیک مستحق افراد تک پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان میں سرکاری ملازمین حافظ عبدالرحمان، معظم علی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں مصور علی نامی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔