Jang News:
2025-03-05@19:24:57 GMT

آفاق احمد اور فاروق ستار کے درمیان رابطہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

آفاق احمد اور فاروق ستار کے درمیان رابطہ

— فائل فوٹو

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق آفاق احمد نے رہائی کا مطالبہ کرنے پر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شہر میں ٹریفک حادثات کی مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آنے والے حادثات میں کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آفاق احمد

پڑھیں:

عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی  ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی شیڈول کے مطابق جمعرات کو پارٹی رہنماؤں  سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورت نے فیصلہ محفوظ  کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش  ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیے کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز پاس کیے ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے، ان سے  جواب مانگا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔ ہمارا اڈیالہ جیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو فیملی، وکلا اور جمعرات کو دوستوں کی ملاقات ہوگی۔

عیدالفطرکب منائی جائیگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اہم بیان

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ جو استدعا ہے اس میں ایک آرڈر ہے، رجسٹرار آفس کا اعتراض بھی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ 6 فروری کا آرڈرہے اور یہ جو تمام آرڈرز ہیں ان عمل نہیں کیاجارہا۔ ایک درخواست کل چیف صاحب کے پاس لگی ہے، صبح سپرنٹنڈنٹ نے پیش ہونا ہے۔ اس درخواست کے ساتھ عدالت کے دونوں فیصلے منسلک ہیں، باقی آرڈرز ان سے متعلق نہیں ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کا اپنا بیان بھی موجود ہے، جس کی روشنی میں 8 نومبر کا آرڈر بھی ہے۔

جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کہا کہ چلیں دیکھ لیتے ہیں، میں اس درخواست پر باضابطہ آرڈر جاری کروں گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جیل ملاقات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(ن) لیگی رہنماؤں کا پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار

 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کا امکان
  • آفاق احمد اور فاروق ستار کے درمیان رابطہ، کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال
  • میری بات میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا، آفاق احمد
  • میری بات میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا، آفاق احمد
  • ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، فاروق ستار
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی  ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ