ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، گرفتاریاں شروع
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : شہر قائد میں ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نے گرفتاریاں شروع کردیں۔
کراچی شہر میں غلط پارکنگ کرنے اور ٹریفک جام کا سبب بننے والے کو پولیس نے آڑھے ہاتھوں لے لیا، ٹریفک پولیس ساؤتھ نے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 7افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
صدر زینب مارکیٹ کے قریب پارکنگ کی خلاف ورزی پر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈبل پارکنگ سے گریز کریں اور خلاف ورزیوں سے بچیں۔
شہر بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں ٹاؤنز انتظامیہ کی جانب سے چارجڈ پارکنگ کی جارہی ہے اور رش کے اوقات میں ڈبل پارکنگ معمول بن گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پارکنگ کرنے ڈبل پارکنگ
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کے لئے پی ٹی اے سے مدد مانگ لی۔(جاری ہے)
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی اے سے 11افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز طلب کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے کی بھجوائی گئی فہرست میں چینی کے مبینہ جعلی خریداروں کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو مبینہ خریداروں کے صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کئے گئے ہیں۔ موبائل سمز کے نمبر فراہم نہیں کیے گئے۔ چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے دے رکھی ہے۔