ارشاد قریشی : راولپنڈی میں  سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران انسداد ون ویلنگ کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈتشکیل دے دیا،

 سی ٹی او بینش فاطمہ  کا کہنا ہے کہ  اینٹی ون ویلنگ سکواڈ میں  60 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے۔   رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔   اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں ،سکواڈز سحری کے اوقات چار بجے سے 07 بجے تک اور افطاری کے بعد شام 07 بجے سے رات ایک بجے تک کام کریں گے۔ اہم شاہراؤں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ون ویلنگ کے مرتکب منچلوں کیخلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مساجد  ڈیوٹی کے لیے 10 ڈی ایس پیز  / سرکل آفیسرز، 17 سینئر ٹریفک وارڈنز، 62 ٹریفک وارڈنز اور 22 ٹریفک اسٹنٹس سمیت کل 111 افسران و اہلکاراں شامل ہیں۔    راولپنڈی ٹریفک پولیس انسانی جانوں کے تحفظ اور انسداد ون ویلنگ کے لیے تمام تر وسائل بروکار لا رہی ہے ۔ ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنیوالے مکینکس کی بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی پکٹس و اہم پوائنٹس پر ضلعی پولیس کی بھر پور معاونت حاصل ہو گی ۔خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیخلاف موثر و جامع کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  
 والدین سے بھی خصوصی اپیل ہے کہ ان خاص دنوں میں اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انھیں موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں تا کہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔ 

لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹریفک وارڈنز ون ویلنگ کی

پڑھیں:

راولپنڈی: شوہر نے پھندہ لگا کر خاتون کو قتل کر دیا، واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش 

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختوا حکومت نے افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل د ے دیا
  • افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دیا ہے، علی امین گنڈاپور
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیور گرفتار
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1,856 گاڑیوں کا چالان، 88 ڈرائیوز گرفتار
  • مصطفیٰ قتل کیس: تحقیقات میں مدد کیلئے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی: شوہر نے پھندہ لگا کر خاتون کو قتل کر دیا، واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش 
  • راولپنڈی: شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا
  • رمضان المبارک میں گران فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب معاون خصوصی برائے پرائس اینڈ کنٹرول
  • پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی