2025-01-18@18:24:13 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«ٹرافی کے لیے»:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں اسکواڈ کا اعلان کیا۔ بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، نائب کپتان شبمن گل، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، ہاردیک پانڈیا، کے ایل راہول، کلدیپ یادیو، یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، شریاس ایئر، رشبھ پنت، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ اور واشنگٹن سندر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
امریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کے حوالے سے ان کے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے یہ بات اپنے وکیل کے توسط سے خصوصی طور پر اسے بتائی۔ انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے بھلایا نہیں گیا، ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ایک دن میں اس اذیت...
ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کے حوالے سے ان کے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے یہ بات اپنے وکیل کے توسط سے خصوصی طور پر اسے بتائی۔انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے بھلایا نہیں گیا، ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن...
ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ تقریب رونمائی میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کریگ براتھویٹ شریک ہوئے۔ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے جسے ہم جیت کے ساتھ ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں، لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، اسکواڈ میں 7 تبدیلیاں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے پاکستان...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں میچز کی ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اب جلد ہی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوں جوں چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے کے قریب آرہی ہے، اس سے جڑے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شائقین کو میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شدت سے انتظار ہے، جو اب جلد ہی شروع کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کے لیے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 3 شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جہاں ٹکٹوں کی مختلف کیٹیگریز...
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرنے والے شریاس ایر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز اسکور کرنے والے شریاس ایر نے واضح کر دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ بھارت کے ایک روزہ فارمیٹ میں اہم کردار رکھنے والے شریاس مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشن پر کھیل چکے ہیں اور دسمبر 2017 کے بعد سے مسلسل پرفارم کرتے رہے ہیں۔ ای ایس اپی این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں کسی...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہونے جارہا ہے، اس سے قبل شائقین کرکٹ کو جوش دلانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیا پرومو جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے باوجود روہت شرما کا دورہ پاکستان متوقع، مگر کیوں؟ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پروموشنل ویڈیو میں پاکستان کے معروف سابق کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دکھایا گیا ہے، جو ایونٹ کے لے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔...
دہلی : بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے نام جمع کرانے کی مہلت مانگ لی ہے، کیونکہ سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق، بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ ان کی کمر میں سوجن پیدا ہو گئی ہے، جو سڈنی ٹیسٹ کے دوران ہوئی تکلیف کا نتیجہ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے، کے لیے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جنوبی افریقہ کا سکواڈ ٹمبا باؤما کی قیادت میں ہوگا، اور...
رواں برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے، اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا ہے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں فوٹو سیشن اور مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا...
جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیمبا باوما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں جن میں سے 10 کھلاڑی 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروٹیز ٹیم کی قیادت ٹمبا باؤما کریں گے۔ جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باؤما، ڈیوڈ ملر، ایڈین مارکرم، کگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، مارکو یانسن، لیونگی نگیڈی، وین ڈر ڈوسن، کیشو مہاراج، ٹونی ڈی زورزی، ٹرسٹن اسٹبس، تبریز شمسی، اینرک نورکیا، رائن ریکلٹن اور ویان مولڈر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اس میں تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ یہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔
2 مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے ابتدائی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اس اعلان کی خبر ان کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی کے باعث سرخیوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں اس بات کی تصدیق کے بعد کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کا سفر نہیں کر رہے ہیں، وہ پاکستان میں کھیلے جانیوالی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی کو آئی سی سی ایونٹ...
آسٹریلیا نے پاکستان اور یو اے اِی میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست میں 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیج دیے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، ان کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیل چکا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ حتمی اسکواڈ کے انتخاب سے پہلے صائم ایوب کی فٹنس صورتحال واضح ہو جائے گی، اور ان 20 کھلاڑیوں میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دینے کا امکان ہے، اور اس سیریز کے...
پشاور: ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین ہیں۔ پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ 17جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی اپنی گھومتی گیندوں سے تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہو جائے، میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کے لئے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کا آغاز اس...
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کا وقت ختم، پاکستانی ٹیم کے نام منظرعام پر کیوں نہ آسکے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کر رکھی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 11 جنوری مقرر کی تھی جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوار 12 جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے میچل سینٹنر کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم کے کپتان نے کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ اس کے علاوہ مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی پاکستان میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور...
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔ بلیک کیپ اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو ساؤتھ افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: وہ اہم کھلاڑی جو...
ہمدرد یونی ورسٹی کی ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس فار انٹرکولوبریشن پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار فاروق حکیم محمد سعید کے 105 ویں یوم ولادت پرتقریب کا افتتاح کر رہی ہیں کراچی (پ ر) شہید حکیم محمد سعید کے 105 ویں یوم ولادت پرہمدرد پبلک اسکول، مدینتہ الحکمہ میں فاونڈرز ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پرہمدرد یونیورسٹی میں کیلی گرافی نمائش کا بھی انعقاد کا بھی ہوا۔ ہمدرد فائونڈیشن پاکستا ن کی صدر سعدیہ راشد نے کہا کہ حکیم محمد سعید بچوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔ا سی لیے انہوں نے ہمدرد نونہال میگزین اور ان کی تربیت کے لیے کا بزم ہمدرد نونہا ل کا اہتمام کیا جو اب تک ہمدرد نونہال اسمبلی کے نام...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت کل ختم ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق 12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری کے بعد کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منطوری لینا ہوگی۔11 فروری تک ممکنہ 15 سے زیادہ نام بھی بھیجے جاسکتےہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے پندرہ کھلاڑیوں کے ساتھ ریزورز نام بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔صائم ایوب کی ٹرافی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی رپورٹس آنے پر ہی ہوسکے گا۔ صائم ایوب کا نام فٹنس سے مشروط کرکے بھی بھیجا جاسکتاہے۔ واضح رہےابھی تک صرف انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہی اپنی ٹیم...