سینئر صحافی مظہر اقبال آر آئی یو جے(ورکرز) کے صدر ،حمید اللہ عابد جنرل سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینئر صحافی مظہر اقبال راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آر آئی یو جے(ورکرز) کے صدر اور حمید اللہ عابد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
آر آئی یو جے(ورکرز) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-2026 گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی کی حیثیت میں پی ایف یو جے(ورکرز) کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کے دوران آر آئی یو جے(ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کیا،

الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں حسن رضا اور راجہ عدنان ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں پی ایف یو جے(ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور سیکرٹری فنانس سید بلال عزت نقوی بھی موجود تھے۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی عبد الرزاق چشتی نے بتایا کہ آر آئی یو جے(ورکرز) کے سالانہ انتخابات برائے سال دو ہزار پچیس/دو ہزار چھبیس کی اکیس نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 70 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ صدر کی ایک نشت کے لیے 04 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدر کی دو نشستوں کے لیے 11 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدر (خواتین) کی ایک نشست کے لیے 02 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 07 اُمیدوار میدان میں تھے،جوائینٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کے لیے 08 اورفنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 04 جبکہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 03 ، جوائینٹ سیکرٹری ( خواتین) کی ایک نشست کے لیے بھی 03 اور سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کی ایک نشست کے لیے بھی 03 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مجلس عاملہ کی دس نشستوں کے لیے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد آر آئی یو جے (ورکرز)کے تمام عہدیدار بلامقابلہ قرار پائے ھیں۔منتخب عہدیداران میں مظہراقبال، حمید اللہ عابد اور عدیل رضا بالترتیب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری مبتخب ہوئے ہیں۔ نائب صدور کے طور پر فرحان جعفری اور ڈاکٹر سجاد کامیاب قرار پائے ہیں۔ خواتین کے لیے مخصوصنائب صدر کی نشست پر روبی بٹ کامیاب ہوئی ہیں۔ چنگیز خان جدون ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں۔ جبکہ جوائینٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر سہیل صدیق اور نایاب گوہر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کے لیےمخصوصجوائینٹ سیکرٹری کی ایک نشست پر بشری اخوند اورسیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کے طور پر وقاص جاوید نے میدان مارا ہے۔

چئیرمین الیکشن کمیٹی عبد الرزاق چشتی کے مطابق اراکین مجلس عاملہ کی دس نشستوں پرصہیب بن نور،راجہ اعجاز، صدیق احمد نئیر،ملک تیمور اعوان،فیصل بیگا،حق نواز جیلانی،ندیم صدیقی،ڈاکٹر لیاقت جدون،حق نواز بھٹو اور فائق سجاد کامیاب قرار پائے ہیں۔ پی ایف یو جے(ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے تقریب سے اپنے خطاب میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کا لائیں گے۔ نومنتخب صدر آر آئی یو جے(ورکرز) مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ عابد نے اعتماد کرنے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کے لیے جدوجہد کے حوالے سے آر آئی یو جے(ورکرز) ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سربراہی میں پی ایف یو جے(ورکرز) کا ہراول دستہ ثابت ہو گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ا میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع سیکرٹری کی ایک نشست ا ر ا ئی یو جے ورکرز جنرل سیکرٹری منتخب کی ایک نشست کے لیے پی ایف یو جے ورکرز حمید اللہ عابد نشستوں کے لیے الیکشن کمیٹی اسلام ا باد مظہر اقبال

پڑھیں:

پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔

گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر پارٹی ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنمائوں کو مل بیٹھنے اور متحد رہنے کا پیغام دیتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں رواداری، برداشت اور درگزر کرنے کاسبق دیتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں مستحقین کو بھی اپنی افطاریوں اور سحریوں میں شامل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی، گورنر پنجاب
  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آرمی ایکٹ میں فراہم پروسیجر پر عمل نہ ہونا الگ بات ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
  • ملٹری کورٹ پر اعتراض ہے کہ ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوتا، جسٹس محمد علی مظہر
  • فواد چوہدری کی آر آئی یو جے(ورکرز) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • غزہ سے جنگ کا مستقل خاتمہ تمام دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے؛ اقوام متحدہ
  •  فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کا معاملہ پھر اٹھا دیا، غیرقانونی الاٹمنٹ کے کاغذات پیش
  • ساڑھے 10 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں، مفتاح اسماعیل
  • صیہونی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے آسکر جیت لیا
  • پارکنگ مسئلہ ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح