Jang News:
2025-03-19@19:04:11 GMT
صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
احمد نورانی کی والدہ نے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایچ او تھانہ نون کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے رات 1 بج کر 5 منٹ پر سادہ لباس لوگ دونوں بیٹوں کو اٹھا کر لے گئے۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغواء کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ نون میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں درخواست
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں دائر
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) اسلام آباد ہپائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں دائر کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے اور مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں، عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔(جاری ہے)
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کا حکم دے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی جہاں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کا حکم دیا۔