چمپئنز ٹرافی کے میچز، کراچی کے لیے ٹریفک پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)کراچی پولیس نے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنہ گرائونڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنہ گرائونڈ پہنچیں گے۔ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنہ گرائونڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹان سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنہ گرانڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن سکوائر جا سکے گی، پی پی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جا سکے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوچنگ سینٹر سے آنے والے ٹریفک پلان کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک:ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔
اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔