UrduPoint:
2025-02-13@14:34:45 GMT

نیا سال بھی صحافیوں کے لیے امید افزا نہیں، سی پی جے

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

نیا سال بھی صحافیوں کے لیے امید افزا نہیں، سی پی جے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے سب سے مہلک رہا، جس دوران کم از کم 124 صحافی مارے گئے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے اور 'بین الاقوامی تنازعات، سیاسی بدامنی اور عالمی سطح پر مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ صحافی ہلاک

سی پی جے کی طرف سے ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے، جو تین دہائیوں پر محیط ہے، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لیے 2024 سب سے زیادہ مہلک سال تھا، جس میں 18 مختلف ممالک میں صحافیوں کی اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

سی پی جے نے بتایا کہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے دوران مجموعی طور پر 85 صحافی جان سے گئے، اور ''یہ تمام اموات اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوئیں۔

‘‘ ان میں سے 82 صحافی فلسطینی تھے۔

سال دو ہزار چوبیس پاکستانی صحافیوں کے لیے کیسا رہا؟

سی پی جے کے مطابق پاکستان سمیت چھ ممالک میڈیا کارکنوں کے لیے مسلسل خطرناک ہیں۔

تنظیم کی سی ای او جوڈی گنزبرگ نے کہا، ''آج کی تاریخ میں یہ صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک وقت ہے۔‘‘

سی پی جے کے مطابق 2024 میں 24 صحافیوں کو خاص طور پر ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

پاکستان کی صورت حال

سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق سوڈان اور پاکستان 2024 میں چھ چھ صحافیوں کے قتل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سوڈان میں ہلاکتیں ملک کی تباہ کن خانہ جنگی کی وجہ سے ہوئیں، جس سے ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں سیاسی بدامنی اور بڑھتی ہوئی میڈیا سنسرشپ کے ماحول میں ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

سی پی جے کے مطابق پاکستان میں 2024 میں جان سے جانے والے چھ صحافیوں میں سے تین کو قتل کیا گیا۔ دو دیگر افراد کو عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی کوریج کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے، ''پاکستان کی ایک طویل تاریخ ہے کہ وہ صحافیوں کے قتل کی تحقیقات میں ناکام رہا ہے اور کسی کا احتساب نہیں کیا گیا۔‘‘

میکسیکو، پاکستان، بھارت اور عراق میں ہلاکتوں کی تعداد نے ان ممالک میں صحافیوں کو درپیش شدید خطرات کو اجاگر کیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ان میں سے کچھ ممالک میں قومی سطح پر کوششوں کے باوجود کئی دہائیوں کے دوران صحافیوں کو ہلاکتوں کا سامنا ہے۔

سی پی جے کا کہنا ہے کہ بھارت، جسے طویل عرصے سے پریس کے ساتھ اپنے سلوک پر تنقید کا سامنا ہے، میں گزشتہ سال کم از کم ایک صحافی کا قتل ریکارڈ کیا گیا، جبکہ میڈیا کارکنوں کے خلاف مسلسل دھمکیوں اور حملوں نے خوف کی فضا کو ہوا دی ہے۔

فری لانس صحافی سب سے زیادہ خطرے میں

رپورٹ کے مطابق فری لانس صحافی سب سے زیادہ خطرے میں رہے کیونکہ ان کے پاس وسائل کی کمی تھی اور 2024 میں جان سے جانے والے 43 صحافی فری لانسر تھے۔

میکسیکو، جو صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، میں پانچ صحافی جان سے گئے۔ وہاں صحافیوں کے تحفظ کے لیے طریقہ کار میں 'مسلسل خامیاں‘ پائی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی میں، جہاں دو صحافیوں کی جانیں گئیں، شدید تشدد اور سیاسی عدم استحکام کے باعث صورت حال اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ ''اب گینگ کھلے عام صحافیوں کی اموات کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔

‘‘

دیگر اموات میانمار، موزمبیق اور عراق جیسے ممالک میں بھی ہوئیں۔

صحافیوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری

سی پی جے نے کہا کہ صرف ایسے قتل ہی میڈیا کے خطرناک منظرنامے کے واحد اشاریے نہیں ہیں۔ 2024 میں صومالیہ، کیمرون یا افغانستان میں کوئی صحافی ہلاک نہیں ہوا، لیکن پھر بھی صحافیوں کو دیگر کئی اقسام کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان میں طالبان نے صحافیوں کو ڈرانے، سنسر کرنے اور گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

سی پی جے کا کہنا ہے کہ حکومتیں صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے دائرہ اختیار میں یا اس کے تحت ہونے والے تمام حملوں، خاص طور پر قتل کی تحقیقات کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار ہیں۔

سی پی جے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتیں صحافیوں کے قتل کو عوامی سطح پر تسلیم کریں اور ان کی مذمت کریں، اور سیاسی بیان بازی سے پرہیز کریں جو صحافیوں کو ان کے کام کے لیے بدنام کرتی ہے اور ان کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سیاسی عزم کو کم کرتی ہے۔

سی پی جے کا کہنا ہے کہ 2025 کے ابتدائی ہفتوں میں ہی چھ صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جس سے نئے سال کے لیے بھی کوئی امید افزا صورت حال نظر نہیں آتی۔

ج ا ⁄ ص ز، م م (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ صحافیوں کی صحافیوں کو ممالک میں کے مطابق سی پی جے کیا گیا قتل کی اور ان

پڑھیں:

آئی ایم ایف وفد نے ملاقات میں کیاکہا؟چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو بتا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں بات چیت صحافیوں کیساتھ شیئر کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پر بھی بات کروں گا، آئی ایم ایف وفد کو بتایا عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے،وفد کو بتایایہ ہمارا کام نہیں آپ کو ساری تفصیل بتائیں،وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا،وفد کو بتایا ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں۔

گورنر پنجاب کو بتا دیں انکے صدر بھی فارم 47 والوں کے ووٹ سے بنے ہیں: خواجہ اظہار الحسن

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وفد نے کہاکہ معاہدوں کی پاسداری اورپراپرٹی حقوق بارے جاننا چاہتے ہیں،آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا اس پر اصلاحات کررہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آئی ایم ایف وفد کو جواب دیاہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے،وفد کو عدالتی ریفارمز، نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا،وفد  نے پروٹیکشن آف پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے تجاویز دیں،وفد نے کہاکہ ہم پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ وفد سے کہا ہمیں عدلیہ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس درکار ہوگی۔

تحریکِ انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے ججزکی تعیناتی پر اہم سوال اٹھا دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ مجھے وزیراعظم شہبازشریف کا خط بھی آیا، وزیراعظم کو اٹارنی جنرل کے ذریعے سلام کا جواب بھجوایا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو سپریم کورٹ مدعو کیا ہے،ہم نے قائد حزب اختلاف سے بھی بڑی مشکل سے رابطہ کیا،حکومت اور اپوزیشن سے عدالتی اصلاحات کیلئے ایجنڈا مانگا ہے،

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خط پر بات کروں گا، بانی پی ٹی آئی جو چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184کی شق تین سے متعلق ہے،بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے،میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں،یہ معاملہ آرٹیکل 184کی شق تین کا ہے، اسے آئینی بنچ نے ہی دیکھنا ہے۔

کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، اینٹی کرپشن فورس بنانے کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا ہے. ڈاکٹر راوفیل ماریا نوگروسی
  • 30 برسوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ برس قتل ہوئے
  • 2024 میں قتل کیے گئے 70 فیصد صحافیوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے، سی پی جے
  • امید ہے کہ جج وہ کرنے دینگے، جس کیلئے عوام نے منتخب کیا ہے، ٹرمپ
  • عقیدہ مہدویت، چراغِ امید مگر کیسے؟
  • آئی ایم ایف وفد نے ملاقات میں کیاکہا؟چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو بتا دیا
  • صحافی کون ہے؟
  • صحافی سورس سے خبر لیتا ہے،اگروہ خبرنالے سکے تو پھر موسمی حالات بتانے کا ہی رہ جائے گا،وکیل کے دلائل
  • ایک عہد، حوصلے اور امید کا دن