کراچی: (کامرس رپورٹر)صدر پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر ) ملک خدا بخش نے نیپرا کے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.

23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جاسکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی توقعات سے بہت کم ہے کیونکہ کراچی کے صارفین نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کے ای کی طرف سے 4.98روپے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کے بعد بہت زیادہ ریلیف کی امید کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نومبر کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی حساب سے فی یونٹ 5.0029روپے کی کمی ہونی چاہیے تھی مگر کے ای کے صارفین کے لیے صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی۔اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں صارفین کو 5.444 ارب روپے کا فائدہ نہیں دیا گیا، نیپرا اور کے ای دونوں نے اس مشکل وقت میں صارفین کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔کراچی کے صارفین پہلے ہی معمولات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافے کے بوجھ تلے دبے ہیں اور اب اس کھلی ناانصافی کی وجہ سے انہیں مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کے صارفین صارفین کو فی یونٹ

پڑھیں:

وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنائی ہے صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں جولائی یا اس سے قبل مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کو بتائی جائیں گی.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بجٹ سازی کے لیے 98 فیصد تجاویز موصول ہوئیں ہیں یکم جولائی کو حتمی بجٹ نافذ ہوگا بعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے تمام اہداف پورے کر لیے گئے ہیں کچھ کی تکمیل اور تھوڑی تاخیر ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کیے جا چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی فنڈز ملیں گے.

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو چکی ہیں جن پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہے ہیں بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ شعبوں کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہو گا اور جن تجاویز پر عمل نہ ہو سکا اس کی وجوہات بھی بتائی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے بجٹ حتمی شکل میں نافذ کر دیا جائے گا اس کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاکہ فوری عمل شروع کیا جا سکے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں‘ ہمیں انرجی ایفشنسی کی طرف جانا ہے برآمدات کے فروغ سے ہماری معیشت مضبوط ہوگی محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی ایکسپو سینٹرہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہوگا پاکستان کی اشیا میں بڑی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی مصنوعات موجود ہیں جو گلوبل برانڈ بن سکتی ہیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دے دیا ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخوہ دار طبقے کو ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے.

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا یکم جولائی کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کیے ہیں امید ہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے.

متعلقہ مضامین

  • داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت
  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ؛ واپڈا کی وضاحت
  • ٹرمپ کا یوٹرن: الیکٹرانکس پر 145 فیصد چینی ٹیرف ختم، صارفین کو ریلیف
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی