2025-04-06@03:58:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2364

«سے مہنگائی»:

    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے۔ ٹیرف معاملے پر وزیراعطم نے 2 کمیٹیاں بنا دی ہیں، اس معاملے پر پاکستان کا ایک وفد بھی امریکا جائے گا، ہم معاملے کا حل چاہیں گے، ہم چاہیں گے کہ اس معاملے پر پاکستان اور امریکا دونوں کا فائدہ ہو، تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔ آئندہ مالی سال تنخواہ دار طبقے کو خود ٹیکس ادائیگی کا نظام لاگو ہو گا۔ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی۔ الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ دریں اثناء محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد اور بی این پی قائدین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ لک پاس پر دھرنا جاری ہے۔ محمود اچکزئی بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔ محمود اچکزئی اور اختر مینگل نے سیاسی امور پر گفتگو کی۔ حکومتی وفد میں صادق سنجرانی، ڈپٹی سپیکر غزالہ، راحیلہ درانی شامل تھے۔ حکومتی وفد سردار اختر مینگل کو لانگ مارچ کی منسوخی پر راضی نہ کر سکا۔ کوئٹہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس پھر معطل ہو گئی۔ مینگل کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ کی طرف مارچ کریں گے۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنا مطالبہ...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ثابت ہو گا۔ وزیراعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے مشترکہ عزم کا حصہ ہے۔ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ہم نے مل کر سیاست کی بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا‘ مہنگائی میں کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی وابستہ ہے۔
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا۔ احتجاج کیلئے جو حکم ہو گا وہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے، وزیراعلیٰ کے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کر لے گی ۔ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے...
    میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیب کترا تھا، اب کہتا ہے کہ جب تک میں جیل سے باہر نہیں آ جاتا میری پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بھی ملکی ترقی کی تعریف کی جارہی ہے، ہمارے مخالفین نے امریکا کو بیان دینے کا کہا لیکن اُدھر سے بھی کوئی بیان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہونے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے سوالات اٹھا دیے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر گزر جانے کے باوجود ملک میں چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو جانے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایسا کیوں ہے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں چینی اور چکن کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں؟ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹک ٹاک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک دن پہلے امریکا میں اس فروخت یا پابندی کے لیے مزید 75 دن کی مہلت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے کانگریس کے قانون کو نافذ کرنے پر صدر کا 75 دن کا وقفہ ہفتہ کو ختم ہونا تھا۔ جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل 19 جنوری کو نافذ ہونے والی اصل ڈیڈ لائن کو نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈیڈ لائن قریب آںے پر170  ملین ماہانہ صارفین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 12 گھنٹے تک ’تاریکی‘...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے بجلی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں...
    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن بھیجا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن بھیجا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرے گا، مشن کا...
    پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے آج ملکی ترقی اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک گزشتہ ادوار کے اقتصادی بحران سے نکل کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ جس وقت موجودہ حکومت برسرِاقتدار آئی، ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا، مگر آج معاشی و سیاسی استحکام نے نہ صرف صورتحال بدل دی ہے بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف بھی دیا جا رہا ہے۔ ہماری ترجیح گالی گلوچ کی بجائے تعمیراتی سیاست ہے۔‘‘ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان کے دوران 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف پیکج اور سہولت بازاروں سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ دریں اثنا محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف...
    بیجنگ :چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی۔ موجودہ کھیپ میں 1048 عدد  پانی صاف کرنے کا  سامان، 10000 مچھر دانیاں، 15000 فرسٹ ایڈ کٹس اور 400 خیمے شامل ہیں۔ ہنگامی انسانی امداد کی پہلی  اور دو سری کھیپ  31 مارچ اور 3 اپریل کو میانمار پہنچا دی گئی تھیں اور متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق  4 اپریل کی رات آٹھ بجے تک میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے سے کل  3,354 افراد ہلاک اور  220 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ Post Views: 1
    سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے ہی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ نواز شریف نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غریبوں کی زندگی میں آسان لانے کی پوری کوشش کررہی ہے، مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ واضح رہے...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا، ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا...
    ---فائل فوٹو  تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ایسے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی قیادت سے مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بے گناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ عالمی سطح پر حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں: شہرام ترکئیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اپنی توانائیاں...
    برطانیہ(نیوز ڈیسک) برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نظم “ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار” بجا کر سب کو حیران کردیا۔ بادشاہ کے بانسری بجانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم نے ونڈسرمحل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مقامی موسیقی اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" بناڈالا پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ فینز کیلئے یہ تاریخی...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ معاشی استحکام آچکا ہے، معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    شاہراہ قراقرم کی تعمیر 1966ء میں شروع ہوئی تھی اور 1978ء میں مکمل ہوئی۔ اس سڑک کے پاکستانی سیکشن کی تعمیر کے دوران 778 پاکستانی اور 110 چینی کارکنوں کی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں سے 88 چائنیز چائنہ یادگار میں مدفون ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مزدوروں اور انجینیئرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چائینہ یادگار دنیور گلگت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے سفارتخانے کے تعاون سے اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں چائنہ یادگار میں مدفون چینیوں کے لواحقین، اوورسیز چائنیز اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چائینیز یادگار پر شمعیں...
    پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ Post Views: 1
    پاکستانی ناول نگار علشبہ خان بڑیچ نے ‘ینگ وومن آف دی ایئر’ ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ اعزاز ‘ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز 2025’ کے تحت دیا گیا۔ یہ ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر میں خواتین کی مثبت خدمات کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ علشبہ کو 3 اپریل کو لندن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر عالمی فاتح قرار دیا گیا، اُنہیں زمبابوین امریکی ڈاکٹر ٹرینٹ اور برطانیہ کی شہزادی سارہ فرگوسن نے ایوارڈ سے نوازا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ علشبہ کا کام خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے غالب بیانیوں کو از سر نو ترتیب دینے پر مرکوز رہا ہے۔ وہ پاکستان کی سب سے کم...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد گیلی آوٹ فیلڈ کے سبب ٹاس میں تاخیر ہے ۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جبکہ حکام اب سے کچھ دیر بعد وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد امپائرز ٹاس کا فیصلہ کرینگے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
    معاشی ماہر منور مرزا نے وی نیوز سے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک کی رپورٹ کی حوالے سے بتایا کہ ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام انتخابات کے بعد ممکن ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام میں بہتری کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکشن بہتر ہونے کی وجہ سے مہنگائی اور عوام کو ریلیف تو ملے گا، لیکن وہ آہستہ آہستہ ہوگا، اس معاملے میں ایک دم عوام کو ریلف ملنا مشکل نظر آرہا ہے۔ منور مرزا نے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون ہوتے ہیں پاکستان کے کاموں میں مداخلت کرنے والے؟ پاکستان کے سیاسی معاملات پر کمنٹ کرنا ان کا کام نہیں ہے۔ مزید...
    — فاائل فوٹو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم ، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اس دوران صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا۔ اس کا نتیجہ دہشت گردی کے شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف جنگ میں باقاعدہ اعلان کر کے حصہ لیا۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے، فیڈرل حکومت ٹی او آرز والے مسئلے کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کیپیسٹی کی کمی ہے، یہ فیڈرل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اطلاعات کے بعد ہوتی رہتی ہیں مگر یہ آپریشن باقاعدہ طور پر فیڈرل ادارے کے تحت کیا گیا۔ تیس ارب روپیہ ہم...
    اسلام آباد: پچھلے 8 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر (1451 ارب روپے) کی پاکستانی غذائیں باہر بھجوائی گئیں جن میں چاول، چینی اور گوشت سرفہرست ہیں اور یوں زرمبادلہ تو حاصل ہوا مگر منفی پہلو یہ کہ ان غذاؤں کی قیمت مقامی مارکیٹ میں بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ساڑھے تین سال میں باسمتی چاول فی کلو 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو چکا ہے  بڑا گوشت 700 روپے کلوملتا تھا، اب 1400 روپے میں مل رہاہے اور اسی طرح چینی کی قیمت 136 روپے سے بڑھ کر 180روپے ہو گئی ہے۔  پچھلے آٹھ ماہ میں آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت اکثر سبزیوں کی ایکسپورٹ کم ہوئی، اسی لیے مقامی مارکیٹ...
    برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنی موسیقی سے بھرپور حس مزاح اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے سب کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نرسری رائم "ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار" بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ونڈسر محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جس کا مقصد مقامی موسیقی اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی تھا۔ تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ...
    لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ  مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص...
    اسلام ٹائمز: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات پر امریکی ٹیرف کے منفی اثرات ناگزیر ہیں لیکن زیادہ وسیع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات کا بہت کم منفی اثر پڑے گا کیونکہ زیادہ تر حریفوں کو برآمدات پر مساوی، زیادہ یا کم محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں یقین تھا کہ برآمد کنندگان کو امریکی منڈیوں میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ خصوصی رپورٹ پاکستانی برآمد کنندگان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں کہا ہے کہ...
    پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کا بیٹا بھی گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار۔ یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان صاحبزدے شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ پہلی بار برطانیہ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ زمان لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں اپنے والد کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے جب شاہ زمان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لمحے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پہلی بار پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے...
    مدھیہ پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔(جاری ہے) ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس...
    کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 280.68 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے گھٹ کر 281.98 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں یورو کی قدر 310.45روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ 1.29 روپے سستا ہو کر 368.20 روپے کا ہو گیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ دور میں عوام کو ہمیشہ معاشی ریلیف ملتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے ناصرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ برآمدات بھی بڑھے گی۔ نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معااشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ن لیگ کے صدر نے...
      بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کئے گئے تازہ سروے کے مطابق جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ‘ ورلڈ ٹیرف وار’ شروع ہو سکتی ہے اور عالمی معیشت پر اس کا شدید اثر پڑے گا ۔ سروے میں 81.94 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” خود امریکہ کے مسائل کو حل نہیں کر پائے گا بلکہ یہ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گا اور امریکہ کی اقتصادی ترقی اس سے سست ہو گی. 84.43 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے...
    لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ تقویٰ، پرہیز گاری اور خود احتسابی اہم ترین صفات ہیں، ان صفات کے ذریعے انسان نہ صرف اپنی ذات کو بہتر بناتا ہے بلکہ پورے معاشرے میں اصلاح کا سبب بنتا ہے۔ تقویٰ کا مطلب ہے اللہ کا ڈر اور ۔ہر وقت یہ شعور رکھنا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ قرآن کریم میں تقویٰ کی اہمیت بار بار اجاگر کی گئی ہے۔ اللہ کریم کا فرمان ہے کہ ”بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے“۔ اسلام ٹائمز۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرہ کی تعمیر میں کچھ ایسے اخلاقی اصول ہیں جو افراد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،اوپی ڈی،آپریشن تھیٹرز،میڈیسن سٹور،وزیراعلیٰ شکایات سیل و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔او پی ڈی میں مریضوں کی طویل قطارپر ایم ایس سے سخت برہمی کا اظہارکیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے واضح مقامات پر ادویات کی فہرستیں اور ڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرزآویزاں کریں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔(جاری ہے) انہوں نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا...
    عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ...
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔ بجلی ریلیف پیکیج کی تفصیلات سامنے آ گئیںنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کے دوران بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نواز شریف نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا...
    سیول :جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ آئینی عدالت کے 8 ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ یون سیوک یول نے آئین اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔عدالت نے یون سیوک یول کے عہدے سے معزولی کا اعلان کیا۔   یون سیوک یول 2017 میں پارک گن ہائے کے مواخذے کے بعد عہدے سے معزول ہونے والے دوسرے جنوبی کوریائی صدر بن گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے ججوں نے اس دن اعلان کیا کہ یون سیوک یول کا ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان ایمرجنسی ایکٹ کی خلاف ورزی اور ہنگامی حالت کے تحت فوجیوں کو...
    مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس نے سب کی جان لے لی۔ ریسکیو ٹیموں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی،عوام کی خدمت اور معاشی ریلیف ہماری اولین ترجیحات ہیں،عوام کو اشیا ءخوردونوش اور اشیاء ضررویہ کم سے کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت کی طرف سے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھر بھی موجودتھے۔سی ای او نوید رفاقت نے بریفنگ...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، آج ہی امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات بھی طے ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ امریکا کی ممکنہ سفری پابندیوں پر انہوں نے کہا کہ ویزوں کے معاملے پر امریکا کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اس حوالے سے بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں برآمد کنندگان کا خیال ہے کہ اس کے اثرات نقصان دہ ہوں گے، اگرچہ یہ خاص طور پر شدید نہیں ہوں گے کیونکہ حریفوں کو بھی امریکا میں اپنی برآمدات پر اسی طرح کے زیادہ ٹیکسز کا سامنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو متعدد محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی معیشت کو ’دھوکا دہی‘ سے روکنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ محصولات سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا کیونکہ بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش جیسے...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔ اہم نکات: ٹیکس نظام میں اصلاحات: آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نئے اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔ صوبائی زرعی ٹیکس: صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے...
    پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ  مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔   وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دوسرا جرم یہ تھا کہ اُس نے قوم کو 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول دیا،...
    برطانوی حکومت نے ہنگامی سفری دستاویزات اور ایمرجنسی پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا جو کہ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ ہنگامی سفری دستاویزات ETD، یہ ان ہنگامی حالات میں جاری کی جاتی ہے جب عام برطانوی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹس کے مطابق یہ عام طور پر صرف ایک سنگل یا واپسی کے سفر کے لیے ویلڈ ہوتا ہے۔ ایمرجنسی پاسپورٹ صرف انتہائی خاص حالات میں جاری کیا جاتا ہے جب ETD بنانا ممکن نہ ہو۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بھی بات ہو گی، آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف بھی مقرر کرے گا۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار اسی طرح پنشن سکیم پر عمل درآمد کو...
    اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے  قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے  کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ماہ رمضان کے دوران شرح مہنگائی گزشتہ کئی  دہائیوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لئے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی...
    فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بات ہوگی۔آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف مقرر کرے گا۔ اسی طرح پنشن اسکیم پر عمل درآمد کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ قرض ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام کو بھی حتمی شکل...
      بنیادی افراط زر اب بھی 8فیصد سے اوپر ہے ، نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے ۔ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ...
    مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ بی جے پی مندروں اور مساجد کے نام پر اس ملک میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ تاریخ پڑھیں، تو آپ دیکھیں گے کہ مہاتما گاندھی نے سفید فام جنوبی افریقہ کے قوانین کے بارے میں کہا تھا کہ میرا ضمیر اسے قبول نہیں کرتا، انہوں نے اس قانون کو پھاڑ دیا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی نے کیا اسی طرح میں بھی...
    NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
    بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی  پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔ دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 56 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے اضافے سے 281.99 روپے ہے۔ مزید پڑھیے: وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔ وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلانوزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی پالیسیوں کی درست...
    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد...
    مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کے لیے اب رفتہ رفتہ آسانیاں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حکومت کے اقدامات اور ابتدا میں کیے گئے سخت فیصلے اب اپنا ثمر دے رہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوچکی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی، احسن اقبال پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔ یہ شرح ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں 20.7 فیصد تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی اور ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال اسی ماہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد تھی جبکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی...
    پاکستان میں مہنگائی میں کمی، عوام کے لیے خوشخبری،مارچ میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان میں مہنگائی کی شرح مارچ 2025 میں مزیدکم ہوئی ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی، جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں یہ شرح 20.7 فیصد تھی، یعنی گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.2 فیصد تک محدود رہی، جو فروری میں 1.8 فیصد تھی جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح جوں کی توں یعنی صفر فیصد رہی۔ مہنگائی میں یہ کمی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔مہنگائی میں...
    بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا، وفد سال2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا، عالمی مالیاتی ادارے کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔آئی ایم ایف وفد اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی اخراجات سے متعلق مذاکرات کرے گا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔
    پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ کے باسیوں کے لیے اب وقت ہے کہ وہ ان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیں بصورت دیگر وہ اور ان کی آنے والی نسل بدتر غلامی کی زندگی بھوک افلاس بدحالی بدامنی اور قید و بند کی زندگی بسر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وہ حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کے مددگار ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور اس کے حواریوں نے سندھو دریا کے نہری پانی پر ڈاکہ اور شہری علاقوں کے عوام کو پیاسا مارنے اور سندھ کی زراعت کو تباہی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) 2025ء کا عید سیل سیزن بدتر اور تباہ کن قرار، "ہوشربا اور ناقابلِ برداشت مہنگائی عوام کی عید کی خوشیاں نگل گئی، بازاروں میں عید کا 70 فیصد سامان فروخت ہی نہ ہو سکا"۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس عید الفطر کا سیزن تاجروں کے لیے مایوس کن رہا جب کہ خریداری کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ برسوں کی طرح تاجروں کا 2025ء عید سیل سیزن بھی انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ہوشربا مہنگائی، کساد بازاری اور قوتِ خرید میں حوصلہ شکن کمی نے تاجروں کے کاروبار اور غریب و متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں منانے کے خواب بکھیر دیے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی تاجر خریداروں...
    اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) حکومت کا مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی مسلسل دوسرے ماہ بھی وزارت خزانہ کے تخمینوں سے کم رہی، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.96فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، فروری 2025میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 1.52فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی،اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے،اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے...
    آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جس دوران مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے جائیں گے۔ مزید برآں، آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی میکائیل جباروف اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ان کا 8 اپریل کو دورہ متوقع ہے، جس دوران مختلف اقتصادی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں میں پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے سکھر-حیدرآباد ایم-6 اور ایم-9 موٹروے منصوبوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ  ٹی او یوصارفین کے لیے...
    مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزید کم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک میں مہنگائی مسلسل دوسرے ماہ بھی وزارت خزانہ کے تخمینوں سےکم رہی، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب وہ پذیرائی نہیں ملی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔ ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا۔ جس میں معروف گلوکاروں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اینتھم ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے کسی نے اس کی تعریف کی تو وہیں کئی شائقین ایسے بھی تھے جنہیں اینتھم پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس کا موازنہ علی ظفر کے گزشتہ گائے ہوئے اینتھم سے کر ڈالا۔  رانا علی نامی ایکس صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل 1,2 میں جو علی ظفر نے جو گائے تھے وہ مزہ اس کے بعد کسی اینتھم میں نہیں آیا۔ پی ایس ایل 1,2 میں جو علی...
    بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے مودی حکومت کا “وقف ترمیمی بل” لوک سبھا میں پیش کردیا گیا، راہول گاندھی کی جانب سے بل پر کڑی تنقید کی گئی۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل کامقصد مسلمانوں کو پسماندہ اور جائیداد حقوق کو غضب کرنا ہے۔ بھارتی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل 2025 پیش کرنے کے معاملے پر راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وقف ترمیمی بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی مثال بنے گا۔ ان کا مزید کہنا...
    تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس  کے تعاون سے  طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ  ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔  پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ اگر ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت میانمار نہ بنے یا کشمیری پنڈتوں کیساتھ جو ہوا وہ کسی اور کیساتھ نہ ہو، تو انہیں آواز اٹھانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کیا ہے۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) نے کہا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ اس بل کی سختی سے مخالفت کریں گے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسے مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے...
    ٹیلی گراف کے بقول ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملے کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے ماہر علی رضا تقوی نیا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا: مجلے ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کسی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی۔ اگر اس ایرانی اہلکار کا بیان درست...
    بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by ShowMo (@showmo_india) یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے...
    ریویک: آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں واقع ماہی گیری کے گاؤں گرینڈاوِک میں ایک خطرناک آتش فشاں پھٹنے کے بعد مقامی حکام نے فوری طور پر تمام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ منگل کی صبح 9:45 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے) آتش فشاں کے دھماکے کے بعد لاوے نے حفاظتی رکاوٹیں توڑ دیں، جس سے گاؤں شدید خطرے میں آ گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ حفاظتی دیواریں 2023 میں کار کے سائز کے پتھروں سے بنائی گئی تھیں تاکہ گاؤں کو ممکنہ آتش فشانی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ آتش فشاں کے پھٹنے سے پہلے قریبی لگژری سیاحتی مقام "بلیو لیگون" سے تمام سیاحوں کو نکال لیا گیا، جبکہ زلزلے کے جھٹکوں...
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوسرے ممالک میں موجود اپنے سفیروں سے ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے جنہوں نے اسٹوڈنٹ یا کسی اور ویزا کے لیے درخواست دی ہوئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد ان لوگوں کو روکنا ہے جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا روزانہ ہزاروں گولڈ ویزے جاری کررہا ہے واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے یہ حکم نامہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک بدری کی کوششوں میں توسیع کر رہے ہیں جن میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران...
    ویب ڈیسک: تھرپارکر میں نگرپارکر کے گاؤں  میں آتشزدگی سے متعدد گھر جل گئے۔  ریسکیو حکام کے مطابق نگرپارکر کےگاؤں بندھو میں آگ لگنے سے 30 گھر جل گئے، آتشزدگی سے مزید قریبی گھر لپیٹ میں آگئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
    معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب اب غیر ملکی طالبعلموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔ مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کی جانب...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم دے دیا۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ سفارتکار اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔
    اسلام ٹائمز: بحیرہ احمر میں امریکہ کی شکست کوئی معمولی شکست نہیں ہے بلکہ اس کے اثرات آئندہ طویل مدت تک امریکہ کو متاثر کرتے رہیں گے۔ امریکی کمپنی بے ای اے سسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ میں شامل جنگی کشتیوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا پراجیکٹ 2028ء سے پہلے مکمل نہیں ہو پائے گا جبکہ کچھ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پراجیکٹ کے اخراجات بہت بھاری ہونے کے باعث اسے چند مراحل میں انجام دیا جائے گا۔ بحریہ کو مضبوط بنانے میں بھاری اخراجات اور طویل مدت کی ضرورت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر بحیرہ احمر میں خود کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی گئی ہے، اسلام آباد سے این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی...