وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیب کترا تھا، اب کہتا ہے کہ جب تک میں جیل سے باہر نہیں آ جاتا میری پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟

انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بھی ملکی ترقی کی تعریف کی جارہی ہے، ہمارے مخالفین نے امریکا کو بیان دینے کا کہا لیکن اُدھر سے بھی کوئی بیان نہ آیا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ سیاست دان جب مل بیٹھتے ہیں تو اختلافات کا حل نکل آتا ہے، لیکن عمران خان نے اس کے لیے اپنی رہائی کی شرط عائد کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک ترقی کررہا ہے، ہماری اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 20 ہزار کی حد عبور کرگئی، جو ایک ریکارڈ ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ مریم نواز پنجاب کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہی ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے جون تک شروع ہو جائے گی، ملک میں جب جب مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی، ہر طرف تعمیر و ترقی نظر آئی۔

انہوں نے کہاکہ پاک افواج قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کررہی ہیں، کیوں کہ اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشتگردی کی زد میں ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ میں بھی ماضی میں قید کاٹ چکا ہوں، ہمیں لنگر کا کھانا دیا جاتا تھا لیکن عمران خان کو مرضی کے کھانے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، پی ٹی آئی والے عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کو فی الحال نوبل پرائز نہیں 14 سال قید کی سزا ملی ہے، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی لیکن ان کی یہ چال بھی ناکام ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایم ایف امریکا بجلی کی قیمتیں پاکستان خواجہ آصف عمران خان ملکی ترقی مہنگائی میں کمی وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف امریکا بجلی کی قیمتیں پاکستان خواجہ ا صف ملکی ترقی مہنگائی میں کمی وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز انہوں نے کہاکہ خواجہ ا صف نے وزیر دفاع

پڑھیں:

اسلامی ملک میں عمران خان کو نماز عید نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب

اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں
اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں؟ جہاں بانی بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلا کے حوالے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی،بہنوں سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آیہ کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں ؟جہاں بانی کو عید کی نماز نہ پڑھنے دی تو پیچھے کیا چیز رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں جج صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ رکوا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وفد بلوچستان گیا ہوا ہے،مشکل سے وہ اختر مینگل کے قافلے سے جا کرملے۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت نے انکا راستہ روکا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، ہم کہتے رہے کہ 8اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، محسن نقوی نے کہا بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے کہاں ہے وہ ایس ایچ او، انتظامیہ خود اعلان کر رہی ہے کہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو صرف بانی پی ٹی آئی اکھٹا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہم لوگ متحد ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • بانی جیب کترا‘ پی ٹی آئی ٹکڑے ہو چکی‘ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں: خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، خواجہ آصف
  • تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف
  • کراچی: بورنگ کے دوران لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیا زیرزمین گیس کا بڑا ذخیرہ موجود ہے؟
  • آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری: خواجہ آصف
  • سستی بجلی، ترقی کی راہ ہموار، روزگار ملے گا: سیاسی رہنما 
  • اسلامی ملک میں عمران خان کو نماز عید نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہار