گاجر کی بانسری، شاہی دھن – برطانوی بادشاہ چارلس نے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنی موسیقی سے بھرپور حس مزاح اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے سب کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نرسری رائم "ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار" بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ونڈسر محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جس کا مقصد مقامی موسیقی اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی تھا۔
تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور گاجر سے بنی بانسری بجا کر تقریب کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بادشاہ کو پرمسرت انداز میں بانسری بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
برطانوی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بادشاہ کے اس انداز کو سراہا ہے اور اسے شاہی شخصیت کی سادگی اور فن سے محبت کا خوبصورت اظہار قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج
صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس افسر کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایس آئی او ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا، صدر مملکت کے خلاف پوسٹ کرنے والا افسر ایس آئی او ابراہیم حیدری میں تعینات ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ایس آئی او ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پوسٹ کئے، ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔