مریضوں کیلئے آسانیاں پیدانہ کرنے والا ایم ایس سیدھاگھرجائے گا‘خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،اوپی ڈی،آپریشن تھیٹرز،میڈیسن سٹور،وزیراعلیٰ شکایات سیل و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔
او پی ڈی میں مریضوں کی طویل قطارپر ایم ایس سے سخت برہمی کا اظہارکیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے واضح مقامات پر ادویات کی فہرستیں اور ڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرزآویزاں کریں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے حالات کاجائزہ لیاجارہاہے۔(جاری ہے)
مریضوں کیلئے آسانیاں پیدانہ کرنے والا ایم ایس سیدھاگھرجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت کرنے والے ایم ایس کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کی جارہی ہیںاورسرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر دورے کرنے کا بنیادی مقصدہی مریضوں سے براہ راست فیڈبیک لیناہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹرزکمیونٹی کی دل سے عزت کرتاہوں لیکن اس طرح کام نہیں چلے گا۔ہمارے پاس عوامی خدمت کا مینڈیٹ ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری میں دشواری پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سلمان رفیق ایم ایس
پڑھیں:
امریکی سرکاری ملازمین پر چینی شہریوں کے ساتھ ’رومانوی تعلق‘ رکھنے پر پابندی
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ادارے رومانوی تعلق کے حوالے سے سخت ضوابط رکھتے تھے، جس کو ایک غیر قربتی پالیسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم سرد جنگ کے بعد سے عوامی سطح پر اس پر بات نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چین میں موجود سرکاری حکام اور ان کے رشتہ داروں کو چینی شہریوں کے ساتھ رومانوی اور جنسی تعلق قائم کرنے سے روک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاملے سے براہ راست واقفیت رکھنے والے چار افراد میں سے دو نے اے پی سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکی سفیر نکولس برنز کے چین سے روانہ ہونے سے کچھ دیر پہلے نافذ کی گئی تھی۔ اس پالیسی میں یہ بھی شامل ہے کہ اس نئے ہدایت نامے کی تفصیلات کے حوالے سے جو بھی بات کرے گا وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرے گا۔
اگرچہ بعض امریکی ادارے رومانوی تعلق کے حوالے سے سخت ضوابط رکھتے تھے، جس کو ایک غیر قربتی پالیسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم سرد جنگ کے بعد سے عوامی سطح پر اس پر بات نہیں ہوتی۔ دوسرے ممالک میں امریکی سفارت کاروں کی مقامی لوگوں کے ساتھ ڈیٹنگ یا شادی کرنا معمول کی بات نہیں ہے۔ ایسی ہی پابندی کا نسبتاً محدود ورژن پچھلے موسم سرما میں بھی نافذ کیا گیا تھا، جس میں امریکی سفارت خانے اور پانچ قونصلیٹس میں کام کرنے والے گارڈز اور عملے کے دیگر افراد کو چینی شہریوں کے ساتھ رومانوی یا جنسی تعلقات بنانے سے روکا گیا تھا، تاہم موجودہ پالیسی سفیر نکولس برنز کی رخصتی کے وقت لاگو کی گئی۔