پاکستان میں مہنگائی میں کمی، عوام کے لیے خوشخبری،مارچ میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان میں مہنگائی کی شرح مارچ 2025 میں مزیدکم ہوئی ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی، جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں یہ شرح 20.

7 فیصد تھی، یعنی گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 1.2 فیصد تک محدود رہی، جو فروری میں 1.8 فیصد تھی جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح جوں کی توں یعنی صفر فیصد رہی۔ مہنگائی میں یہ کمی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔مہنگائی میں مسلسل کمی پالیسی سازوں کے لیے خوش آئند ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو معیشت کی بحالی اور قیمتوں میں استحکام کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہوگا۔ پچھلے ماہ ہونے والے اجلاس میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی نہ کرنیکا فیصلہ کیا اور اسے 12 فیصد پر برقرار رکھاتاکہ معیشت کو استحکام دیا جاسکے۔

کنزیومر پرائس انڈیکس میں خوراک کا حصہ سب سے زیادہ (34.6فیصد) ہے، جو اب بھی تشویش کا باعث ہے۔ مارچ 2024 میں فوڈ انڈیکس 278.3 ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ بنیادوں پر 5.1 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ماہانہ بنیادوں پر چند اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں ٹماٹر 36 فیصد ، تازہ پھل 19 فیصد اور انڈے 15فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح کچھ اشیا سستی ہوئیں، جیسے کہ پیاز 15فیصد، چائے 8 فیصد اور آلو 7 فیصد سستے ہوئے۔

دیگر میں رہائش کے اخراجات میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 1.2 فیصد کمی ہوئی جب کہ لباس، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے اخراجات میں 11 سے 14 فیصد اضافہ ہوا۔ مہنگائی میں کمی سے عام آدمی کے لیے زندگی کچھ آسان ہوسکتی ہے، مگر خوراک، رہائش اور دیگر ضروریات کی قیمتوں میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ امید ہیکہ حکومت مہنگائی کو مزید کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریگی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مہنگائی میں میں مہنگائی کے لیے

پڑھیں:

وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اورچائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ پلانٹس سے بھی گفتگو ہو رہی ہے اور جب ان کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی مکمل ہوجائے گی تو جو فائدہ ہوگا اسے عوام تک پہنچائیں گے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ذمہ داری سے آگے چلیں، ہمارا فرض ہے جو بوجھ اُٹھا سکتے ہیں اُٹھائیں ، اپنا گھر خود ٹھیک کریں، ریلیف دینے کیلئے ہمارے پاس مالی وسائل نہیں ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ایک سال میں اصلاحات شروع کیں، ہم نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی شروع کی، ہماری آج بھی کئی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی جاری ہے، معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی ہوئی۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ معاہدوں پر نظرثانی کرنا آسان ہے ، اصل بات اعتماد کی ہے اور اصل بات ہے کہ بجلی سستی کرنے کاعمل جاری رہے گا یا نہیں، ہمارے اصلاحاتی عمل سے عالمی پارٹنرز کو اعتماد ملا، پاور ڈویژن میں اصلاحات سے آئی ایم ایف کو قائل کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بینکوں کے ساتھ ایک معاہدے کے قریب ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ لیٹ پیمنٹ چارجز میں ہمیں کئی سو ارب کی بچت ہوئی، ہم نے عوام پر سے بجلی کی قیمتوں کا بوجھ ہٹا کر دکھایا، ہم آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدتے تھے جس کا بوجھ عوام پرپڑا، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اگلے ہفتے سے بات چیت شروع کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی میں کمی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی
  • وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کی مد میں مزید ریلیف کی خوشخبری سنا دی
  • مارچ میں ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
  • مہنگائی کی ماہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار سامنے آگئے
  • مہنگائی کی کمر مزید ٹوٹ گئی، مارچ میں مثبت نتائج کا مشاہدہ
  • حکومت کا مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
  • مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزید کم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی
  • ٹرمپ کی تجارتی جنگ تیز، دنیا بھر کی درآمدات پر جوابی ٹیرف، پاکستان پر 29 ، بھارت پر 26 فیصد ٹیکس