بجلی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے بجلی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز, ریکو ڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر معاشی استحکام کے ضامن
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کمی سے مہنگائی نواز شریف
پڑھیں:
بجلی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا نواز شریف، شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، گھریلو صارفین کئلیے 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض پالیسی نہیں بلکہ محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کی عوام سے دوستی اور کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن دن رات عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کے آگے بڑھا رہے ہیں۔