قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کا نیا ٹیرف کیا ہو گا ? صارفین کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔
تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یوصارفین کے لیے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔
تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم
اسی طرح صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا، بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لیے بجلی کا ٹیرف صارفین کے لیے بجلی استعمال کرنے والے پیسے فی یونٹ مقرر کے لیے بجلی کے
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف اعلان کر دیا گیا۔ مختلف کیٹگریز کے صارفین کیلئے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے جب کہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
1 سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی، پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی کردی گئی، اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق 300 یونٹ تک نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی، ان صارفین کے لئے نرخ 41 روپے26 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔