پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کا بیٹا بھی گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان صاحبزدے شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ پہلی بار برطانیہ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ زمان لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں اپنے والد کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس حوالے سے جب شاہ زمان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لمحے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پہلی بار پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے نروس بھی ہیں اور ساتھ ہی ایکسائٹڈ بھی۔

راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان کے بارے میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ ان کے فن میں نصرت فتح علی خان کی جھلک نظر آتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ راحت فتح علی خان۔ شاہ زمان علی خان لندن نصرت فتح علی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ راحت فتح علی خان شاہ زمان علی خان نصرت فتح علی خان راحت فتح علی خان شاہ زمان کے لیے

پڑھیں:

عید الفطر پر بلوچستان میں کون سے پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان کے صبر و استقامت کے خوش ہو کر مسلمانوں کو خاک کائنات کی طرف سے عید الفطر کا تحفہ عطا ہوا۔ مسلم ممالک میں اس تہوار کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رزق کی قدر کریں، کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں

عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان دعوتوں کا مقصد جہاں بھائی چارگی کو بڑھانا ہوتا ہے، وہیں خدا کی عطا کردہ نعمتوں سے دستر خوان بھی مہمانوں کے لیے سجائے جاتے ہیں۔ مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے اس پُرمسرت موقع پر دسترخوان کو اپنے علاقائی روایت پر مبنی پکوانوں سے سجاتے ہیں۔

پاکستان میں بھی عیدالفطر کے تہوار کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، جبکہ اس عید کو میٹھی عید کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اس عید کو میٹھی عید کہنے کے پیچھے کا فلسفہ یہ ہے کہ اس عید پر زیادہ تر پکوان میٹھے بنائے جاتے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں اپنی اپنی روایات پر مبنی ڈشز عید کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا

موقع ہو عید کا اور ایسے میں روایتوں کی امین سرزمین بلوچستان میں عید پر مہمان نوازی نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔ صوبے میں بسنے والے مختلف قبائل اپنی تہذیب، رہن سہن اور پکوانوں کے لیے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ بات ہو اگر امت مسلمہ کے سب سے بڑے تہوار عیدالفطر کی تو اس پُرمسرت موقع پر بھی صوبے کے عوام اپنے دستر خوانوں کو سجانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔

صوبے میں بسنے والے پشتون، بلوچ، ہزارہ اور مختلف زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نماز عید کی ادائی کے بعد دن کی شروعات میٹھے سے کرتے ہیں۔ شہری علاقوں میں شیر خُرما عید کے موقع پر دستر خوانوں کی زینت ہوتا ہے، جسے رغبت سے کھایا جاتا ہے جب کہ دیہی علاقوں میں فرنی سے عیدالفطر کے دن کا آغاز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹھی عید پر ملک بھر میں کون سے خاص پکوان روایت سے جڑے ہیں

جس کے بعد صوبے بھر میں بسنے والے افراد اپنی اپنی بیٹھکوں میں دسترخوان بچھا دیتے ہیں، جس پر بیکری کی اشیا سمیت میٹھے کی ایک ڈش ہر وقت موجود رہتی ہے اور یہ دسترخوان 3 سے 4 روز تک مسلسل بچھا رہتا ہے، جس پر دوست احباب اور اہل خانہ عید کی خوشیوں کو مل بانٹ کر مناتے ہیں۔

افغانی پکوان خصوصاً برگر اور تکے جتنے افغانوں میں مشہور ہیں اتنے ہی پاکستانی عوام بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔

تاہم گھریلو دعوتوں میں روش اور کابلی پلاؤ  دستر خوان کا اہم جزو ہوتا ہے، جبکہ بلوچ گھروں میں سجی کو دسترخوان کی زینت بنایا جاتا ہے اور یوں 3 سے 4 روز تک عید پر دعوتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان روش سجی شیرخرما عید عیدالفطر فیرنی کابلی پلاؤ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار
  • فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت
  • بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس, غیر ضروری سرچارجز ختم?
  • فخر زمان کا عزم: لاہور قلندرز کی کامیابی اور پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کا ہدف
  • راحت فتح علی خان میوزک ٹور کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، کہاں پرفارم کریں گے؟
  • نیوکلیئر بیٹری تیار، صدیوں تک جارجنگ کی ضرورت ختم
  • معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم
  • پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رانا تنویر
  • عید الفطر پر بلوچستان میں کون سے پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟