چینی حکومت کی جانب سے میانمار کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی۔
موجودہ کھیپ میں 1048 عدد پانی صاف کرنے کا سامان، 10000 مچھر دانیاں، 15000 فرسٹ ایڈ کٹس اور 400 خیمے شامل ہیں۔ ہنگامی انسانی امداد کی پہلی اور دو سری کھیپ 31 مارچ اور 3 اپریل کو میانمار پہنچا دی گئی تھیں اور متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 4 اپریل کی رات آٹھ بجے تک میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے سے کل 3,354 افراد ہلاک اور 220 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بی این پی سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لک پاس پہنچ گیا
سردار اختر مینگل : فوٹو فائل
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لک پاس پہنچ گیا، حکومتی وفد میں صادق سنجرانی، غزالہ گولہ اور راحیلہ درانی شامل ہیں۔
بلوچستان حکومت کا وفد صادق سنجرانی کی قیادت میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے مذ ا کرات کیلئے مستونگ کے علاقے لکپاس دھرنا گاه پہنچ گیا۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔
وفد میں میر صادق سنجرانی کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ وزیر تعلیم مس راحیلہ درانی شامل ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر نذیر بلوچ حاجی زاہد بلوچ میرحمل کلمتی، میر جمال ناصر مینگل شریک ہوئے۔
حکومتی وفد سردار اختر مینگل سے مذاکرات کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل بھی دو بار حکومتی وفود نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا لیکن ڈیڈ لائن بدستور برقرار ہے۔
بی این پی کے سربراہ نے حکومت کو تین مطالبات پیش کیے ہیں۔
دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی لکپاس میں دھرنے پر بیٹھے اختر مینگل سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔