بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کئے گئے تازہ سروے کے مطابق جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ‘ ورلڈ ٹیرف وار’ شروع ہو سکتی ہے اور عالمی معیشت پر اس کا شدید اثر پڑے گا ۔

سروے میں 81.

94 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” خود امریکہ کے مسائل کو حل نہیں کر پائے گا بلکہ یہ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گا اور امریکہ کی اقتصادی ترقی اس سے سست ہو گی. 84.43 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف سے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے نفاذ سے اس کے تجارتی شراکت داروں اور روایتی اتحادیوں کے ساتھ غیر منصفانہ تجارت کے مسئلے میں اضافہ ہوگا اور امریکہ کی قومی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا۔ 82.96 فیصد جواب دہندگان نے ٹیرف کے معاملے میں دوسرے ممالک پر امریکہ کے “اندھا دھند حملے” کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ممالک، بلخصوص ترقی پذیر ممالک کی ان کے ترقیاتی حقوق سے محرومی ہے۔ 79.47 فیصد جواب دہندگان نے ڈبلیو ٹی او قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 79.58 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” امریکہ کے لئے تجارتی تحفظ پسندی کو فروغ دینے کا ایک نیا ذریعہ بنا ہے جس سے بین الاقوامی تجارتی تناؤ اور عالمی اقتصادی تقسیم میں اضافہ ہوگا۔

یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 9,600 غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے حصہ لیا اور 24 گھنٹوں کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے متاثرہ ممالک کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متعدد ممالک نے پہلے ہی جوابی کارروائی کے لیے امریکا کو خبردار کر رکھا ہے۔

چین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکا نئے ٹیرف کو فی الفور منسوخ کرے۔ چینی وزارت تجارت نے  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیرف سے خود امریکی مفادات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔

دوسری طرف برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کے لیے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ امریکی اتحادی آسٹریلیا نے انہیں ’غیرضروری‘ قرار دیا اور اٹلی نے یورپی یونین پر ٹیرف کو ’غلط‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیےامریکی صدر ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

آئرلینڈ نے کہا کہ یورپی یونین کو  امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے۔ جرمن کیمیل انڈسٹری نے ٹرمپ حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ برطانیہ نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم 58 فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے۔ ہم پاکستان پر 29 فیصد  ٹیرف عائد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیےکینیڈین وزیراعظم نے ٹیرف کے نفاذ کو کینیڈا پر حملہ قرار دے دیا

امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزر لینڈ پر31 فیصد،  انڈونیشیا پر 32 فیصد، ملائشیا پر 24 فیصدکمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقہ پر 30 فیصد، برازیل اور سنگاپور پر 10 فیصد، اسرائیل اور فلپائن پر 17 فیصد،  چلی اور آسٹریلیا پر 10 فیصد، ترکیہ پر 10 فیصد،  سری لنکا پر 44 فیصد، کولمبیا پر 10 فیصد جوابی ٹیرف لگا دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔امریکی مصنوعات پر  ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پرٹیرف لگے گا۔  جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔

مزید پڑھیں چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے کا اعلان

امریکی صدر نے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کے لیے اہم ترین دن ہے۔ آج امریکا کی اقتصادی آزادی کا دن ہے۔ برسوں تک امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا۔ اس دوران دوسری قومیں طاقتور بن گئیں۔ اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے۔  اضافی ٹیکس عائد کرنے سے مضبوط مسابقت  اور اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ محصولات  سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے ٹیکس کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹرمپ ٹیرف وار

متعلقہ مضامین

  • امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل
  • چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • کئی ممالک کی جانب سے نئی امریکی ٹیرف پالیسی کی مخالفت
  • کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا
  • ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی
  • تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ،چینی وزارت خارجہ
  • امریکی صدر کا اعلان کردہ ٹیرف بلیک میلنگ ہے، چین
  • عالمی تجارتی جنگ اب حقیقت بن چکی ہے، جنوبی کوریا
  • ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا