آذربائیجان پاکستان میں سکھرحیدرآباد موٹر وے تعمیر کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جس دوران مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے جائیں گے۔
مزید برآں، آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی میکائیل جباروف اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ان کا 8 اپریل کو دورہ متوقع ہے، جس دوران مختلف اقتصادی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔
سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں میں پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے سکھر-حیدرآباد ایم-6 اور ایم-9 موٹروے منصوبوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پیٹرولیم سیکٹر میں آذربائیجان کی 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بدین میں آئل ریفائنری قائم کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں بھی سرمایہ کاری پر رضامند ہے۔
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزیدپڑھیں:انتخابی مہم کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم اسٹیج سے گر پڑے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آذربائیجان کی سرمایہ کاری ڈالر کی
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
کراچی:اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔