برطانیہ(نیوز ڈیسک) برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نظم “ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار” بجا کر سب کو حیران کردیا۔ بادشاہ کے بانسری بجانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم نے ونڈسرمحل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مقامی موسیقی اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور گاجر سے بنی بانسری بجا کر تقریب کو چار چاند لگادیے۔ سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بادشاہ کو پرمسرت انداز میں بانسری بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

برطانوی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بادشاہ کے اس انداز کو سراہا ہے اور اسے شاہی شخصیت کی سادگی اور فن سے محبت کا خوبصورت اظہار قرار دیا ہے۔

نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار

کراچی:

صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق پولیس افسر کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی جس سے مدعی اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • فضا علی کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی
  • بھارت میں بیڈ نما گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
  • سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
  • سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یوٹیوبرز پر شدید تنقید
  • گاجر کی بانسری، شاہی دھن – برطانوی بادشاہ چارلس نے سب کو حیران کر دیا
  • کم عمر اداکارہ عینا آصف کی بھی مبینہ ویڈیو آگئی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • کراچی: صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار
  • کیا سوشل میڈیا الگورتھمز ہماری دنیا محدود کر رہے ہیں؟