بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) وفد کل پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا، وفد سال2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا، عالمی مالیاتی ادارے کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی اخراجات سے متعلق مذاکرات کرے گا۔

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم ایف وفد بجٹ تجاویز

پڑھیں:

پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لندن میں برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانوی وزیرداخلہ اور نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے اور دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لندن میں برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت نے برطانوی وزرا سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان غیر قانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیرہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے برطانوی حکام سے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر گفتگو کی اور کہا کہ قانونی راستوں اور امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ ملاقات میں برطانوی وزرا نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور برطانوی نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی سے چندماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے جرمنی، اسپین، آسٹریا اورپولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگی آگ پر قابو پانے کیلیے مختلف تجاویز پر غور
  • نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری؛ آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
  • آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
  • شبلی فراز کسی کو مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم
  • پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے
  • حکومت اخترمینگل سے مذاکرات کیلئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دے، صدر سپریم کورٹ بار
  • پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو
  • بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے رضامند ، عمران خان انکاری
  • میانمار میں زلزلہ، پاکستان نے متاثرہ افراد کیلئے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا