پاکستانی حاجیوں کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودیہ پہنچے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری؛ آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد:نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔
وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔
اہم نکات:
ٹیکس نظام میں اصلاحات: آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نئے اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔
صوبائی زرعی ٹیکس: صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار اور اہداف طے کیے جائیں گے۔
پنشن اور ترقیاتی اخراجات: پنشن اسکیم اور ترقیاتی پروگرامز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
قرضے کی اگلی قسط: آئی ایم ایف پاکستان کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر اگلی ادائیگی کا فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات ملک کی معاشی پالیسیوں کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے، جس میں بیرونی فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات بھی شامل ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور پاکستان کے معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر یہ مذاکرات ملک کی معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں۔ وفد کے دورے کے نتائج پر ہی بجٹ کی حتمی شکل اور آئی ایم ایف کی اگلی قسط کا انحصار ہوگا۔