پی ایس ایل میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" بناڈالا
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ فینز کیلئے یہ تاریخی لمحہ ہے، پاکستان میں کرکٹ ایک قوت ہے اور اسکے ذریعے فینز کے دلوں میں گھر کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟
نشریات کی تفصیلات بشمول انگریزی اور اردو دونوں کیلئے کمنٹری پینلز کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بھی بات ہو گی، آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف بھی مقرر کرے گا۔
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار
اسی طرح پنشن سکیم پر عمل درآمد کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، قرض ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وعدوں پر عمل درآمد کے جائزے کے بعد قرض کی اگلی قسط پر فیصلہ کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔