Express News:
2025-04-09@02:53:30 GMT

5.17 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ سے چینی، چاول  اور گوشت مہنگا

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

پچھلے 8 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر (1451 ارب روپے) کی پاکستانی غذائیں باہر بھجوائی گئیں جن میں چاول، چینی اور گوشت سرفہرست ہیں اور یوں زرمبادلہ تو حاصل ہوا مگر منفی پہلو یہ کہ ان غذاؤں کی قیمت مقامی مارکیٹ میں بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ساڑھے تین سال میں باسمتی چاول فی کلو 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو چکا ہے  بڑا گوشت 700 روپے کلوملتا تھا، اب 1400 روپے میں مل رہاہے اور اسی طرح چینی کی قیمت 136 روپے سے بڑھ کر 180روپے ہو گئی ہے۔

 پچھلے آٹھ ماہ میں آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت اکثر سبزیوں کی ایکسپورٹ کم ہوئی، اسی لیے مقامی مارکیٹ میں ان کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں اور عام آدمی کو فائدہ ہوا۔

حکومت کوئی غذا حد سے زیادہ باہر نہ جانے دے کہ پھر اس کی قیمت آسمان پر پہنچنے سے عام آدمی ہی کو مہنگائی کی مار پڑتی ہے،کہتے ہیں، پہلے اپنے لوگوں کی فکر کرو، بعد میں دوسروں کی !

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں سونا سستا ہوگیا

کراچی:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر کی کمی کے بعد 3,010 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں سونا سستا ہوگیا
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی
  • امریکی ٹیرف میں اضافہ؛ پاکستان میں آئی فون کی قیمت میں لاکھوں روپے اضافے کا خدشہ
  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام
  • امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی
  • روپے کی قدر میں معمولی کمی، انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے پر بند
  • مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر